بلوچستان کے باشعور افراد بیرونی پروپیگنڈامیںآکر اپنے بچوں کا مستقبل برباد نہ کریں یہ وطن آزاد ہے اورہم ایک آزاد ملک کے باشندے ہیں

آئیں اپنی ناراضگی کو ختم کریں ،رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی سبی، کوہلو اورڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے 111مختلف کالعدم بلوچ تنظیموں سے تعلق رکھنے والے قومی دھارے میں شامل فراریوں میں پرامن بلوچستان کے تحت افراد کو خوشحال وپرامن بلوچستان پیکج کے تحت امدادی رقم تقسیم

منگل 19 فروری 2019 21:58

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی اورسیاسی و قبائلی رہنماء نے کہا ہے کہ بلوچستان کے باشعور افراد بیرونی پروپیگنڈامیںآکر اپنے بچوں کا مستقبل برباد نہ کریں یہ وطن آزاد ہے اورہم ایک آزاد ملک کے باشندے ہیں آئیں اپنی ناراضگی کو ختم کریں اور پاکستان کے قابل فخر بیٹے بناکر ملک وقوم کی رہنمائی کریں ہتھیار پھنک کر قلم اٹھائیں پہاڑوںاور غاروں میں اپنی صلاحیتوں کو برباد نہ کریں، یہ بات رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی برگیڈیئر ذوالفقار علی باجوہ ، میر حیربیار خان ڈومکی ، میر فرید رئیسانی ودیگر نے سبی کے تاریخی جرگہ ہال سبی، کوہلو اورڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے 111مختلف کالعدم بلوچ تنظیموں سے تعلق رکھنے والے فراریوں کے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، مقررین نے کہا کہ قومی دھارے میں شمولیت کرنے والے افراد دہشت گردی سے باز آکر پرامن شہری بنا کربلوچستان میں امن خوشحالی ترقی بھائی چارے کے ساتھ بلوچستان کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہمارا ساتھ دیں آج کا دن عہد کرنے کا دن ہے ہتھیار ڈال کر ملک وقوم کی ترقی خوشحالی کیلئے قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیںہمیں امید ہے کہ جس طرح آپ نے اپنے ملک وقوم کیلئے قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں اسی طرح بھٹکے ہوئے دوستوں ساتھیوں کو بھی قومی دھارے میں لانے کیلئے حکومت کا بھر پور ساتھ دیں گے مقررین نے کہا کہ حکومت بلوچستان پاک افواج نے آج جو پروگرام کیا اس کو دیکھ کر خوشی ہوئی جو ناراض بھائی پہاڑوں سے اتر کر ہمارے گلے لگے یہ بھی خوشی کی بات ہے بھٹکے ہوئے لوگوں سے ہر فورم پر کہتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں پاکستان کا مستقبل کو روشن کریں پہاڑوں پر کچھ نہیں رکھا آپ کو بی ایل اے ، بی آر اے گمراہ کرکے انڈیا سے رقم لے کر اپنے ہی بھائی کا قتل کرنے کی سازش کررہے ہے آپ سب دیکھیں کہ ریاست پاکستان کو دل کتنا بڑا ہے آپ سب نے ہزاروں کی تعداد میںپاکستانیوں کو قتل کیا اس کے باوجود ہم آپ سب کو گلے لگا رہے ہیں جو چند ایک بیروں ملک بیٹھ کر مزہ لے کر آپ کے مستقبل کو تباہ کررہے ہیں ان کی سازش کا حصہ نہ بنیں حکومت پاکستان پاک افواج ایف سی آپ کو گھر بنا کر دے رہی ہیں تعلیم صحت کی سہولیات فراہم کررہی ہیں ہمیں امید ہے کہ آپ اپنے بچوں کے مستقبل کو روشن بنتے ہوئے علم کی روشنی دیں گے تاہم کل آپ کے بچے تعلیم یافتہ ہوکر ملک وقوم کی خدمت کرسکیں ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ ،ملک کی تعمیر وترقی خوشحالی کیلئے عہد کرنے کے ساتھ ساتھ بھٹکے ہوئے بھائیوں کو بھی قومی دھارے میں لانے کی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوگی ،سرزمین پاکستان پر آنچ نہیںآنے دیں گے وطن کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ بھی دیںگے ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان خوشحالی ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور بلوچستان کے کونے کونے سے ناراض بلوچ بھائی قومی دھارے میں شامل ہوکر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار اد ا کرتے نظر آرہے ہیں اس موقع پر کالعدم بلوچ تنظیموں سے تعلق رکھنے والے فراری کمانڈر وں اور ان کے ساتھیوں میں خوشحال و پرامن بلوچستان پیکج کے سلسلے امدادی رقم بھی تقسیم کی گئی تقریب میں کمانڈنٹ گریژن سبی بریگیڈیئر اویس مجید سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر ذوالفقار علی باجوہ ، کمانڈنگ آفیسر کرنل محمد اصف رانا، کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل وقار احمد چوہدری ، ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ضیاء اللہ خان،کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل شاہ ، ڈی آئی جی سبی کیپٹن( ر) پرویز احمد چاندیہ ،ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ، ڈپٹی کمشنر کوہلو منور حسین ،ایس ایس پی سبی عبدالحق عمرانی، اسسٹنٹ کمشنر ممیر ممتاز مری سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی ، سابق نگران وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد ، سابق صوبائی وزیر عبدالغفور لہڑی ،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی ، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما میر فرید خان رئیسانی ،خجک قبیلہ کے سربراہ سردار محمد خان خجک ، چیف آف کلپر میر جلال خان کلپر سمیت دیگر موجود تھے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں