صارفین تک بجلی سہولیات کی فراہمی کے لیے کیسکو دن رات کوشاں ہے،انجینئر جاوید اقبال

صارفین اپنے ذمہ واجبات کی ادائیگی کو ممکن بناکر ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیں،بجلی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، کیسکو سپرنٹنڈنگ

منگل 12 مارچ 2019 21:41

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) کیسکو سپرنٹنڈنگ انجینئر جاوید اقبال نے کہا کہ ہے کہ صارفین تک بجلی سہولیات کی فراہمی کے لیے کیسکو دن رات کوشاں ہے،صارفین اپنے ذمہ واجبات کی ادائیگی کو ممکن بناکر ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیں،بجلی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی بجلی چوروں کے خلاف کاروائی جاری رہیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں اور دکانوں سے میٹرز اتار کر کھمبوں پر لگانے کے بعد چیکنک کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیااس موقع پر ایس ڈی او کیسکو محمد دین انصاری ،لائن سپرنٹنڈنٹ جلال الدین مغیری اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے صارفین تک بجلی کی فراہمی بغیر کسی تعطل کے جاری رکھیں ،اور صارفین کی شکایات کا ازالہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کیسکو اہلکار موسمی حالات کا پرواہ کئے ہوئے اپنی خدمات سرانجام دئے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کنکشن اور کنڈا کلچر معاشرئے میں ناسور کی طرح پھیل گیا ہے جس کے خاتمہ کے لیے مختلف علاقوں میں آپریشن کی گئی ہے اور تاحال چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بجلی کے تمام میٹرز گھروں اور دکانوں سے اتار کر کھمبوں پر لگا دئیے گئے ہیں تاکہ بجلی چوری نہ ہوسکے انہوں نے کہ کہا کہ بجلی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی بجلی چوروں کے خلاف کاروائی جاری رہیگی ہے انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ اور توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے بجلی چوروںکو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا بلکہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے انہوں نے کہا صارفین کو چاہیے کہ وہ کیسکو کے ریونیومیں اضافہ کے لیے اپنے ذمہ بقایاجات واجبات کی فوری ادائیگی کو ممکن بنائیں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ساتھ اپنے قومی ادارئے کو مستحکم بنانے میں اپنا بھرپور کردارادا کریں انہوں نے کہا کہ جب تک صارفین اپنے واجبات ادا نہیں کریں گے تب تک ادارہ مستحکم نہیں بن سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں