ڈپٹی کمشنر سبی کی خصوصی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کیخلاف سبی لیویز کی کارروائی

جمعہ 15 مارچ 2019 19:43

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ،اسسٹنٹ کمشنر سبی ممتاز مری کی خصوصی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے خلاف سبی لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم عبدالجبار ولد عرض محمد قوم لاشاری جت کو پیر اخوند بابا کے قریب جنگل سے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کی خصوصی مہم کے دوران سبی لیویز کی چھاپہ مار ٹیم نے امیر بخش دفعدار کی سربراہی میں حنیف سپاہی،محمد ندیم سپاہی، محمد ایوب سپاہی کے ساتھ چھاپہ مار کر پیر اخوند با با کے قریب جنگل سے قتل کے مفرور ملزم عبدالجبارولد عرض محمد قوم لاشاری جت کو گرفتار کر لیا ملزم مقدمہ قتل میں تلی لیویز کو مطلوب تھا سبی لیویز کی اشتہاری ملزمان کے خلاف مہم جاری رہے گی اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے مزید چھاپہ مار ے جا رہے ہیں گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے دوران تفتیش ملزم سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں