سبی، بختیار آباد اور نوتال کے درمیان ریلوے ٹریک سیلابی پانی میں ڈوب گیا،ٹرینوں کی آمدروفت معطل

بدھ 17 اپریل 2019 23:44

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) بختیار آباد اور نوتال کے درمیان ریلوے ٹریک سیلابی پانی میں ڈوب گیا،بلوچستان سے اندرون ملک جانے والے ٹرینوں کو سبی ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے،کراچی اور لاہور سے آنے والی ٹرینوں کو ڈیرہ مراد اور منگولی کے مقام پر روک دیا گیا ہے،ٹرینوں کی آمدروفت معطل ہونے کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا،سیلابی پانی کی سطح کم ہونے کے بعد ہی اصل صورتحال واضع ہونے کے بعد ٹرینوں کو اپنی منزل کی جانب روانہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لہڑی ندی میں اونچے درجے کا سیلابی پانی آنے کے بعد سیلابی پانی نے بختیار آباد کے مختلف علاقوں میں داخل ہونے کے بعد نوتال کی جانب بڑھنے لگا اور بختیار آباد اور نوتال کے درمیان ریلوے ٹریک سیلابی پانی میں ڈوب گیا ہے جس کی کوئٹہ سے اندونی ملک جانے والی ٹرینوں کو سبی ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں خصوصا خواتین ،چھوٹے بچوں اور بوڑھوں کو سخت پریشانی کا سامنا رہا ہے جبکہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو ڈیرہ مراد اور لاہور سے آنے والی اکبر بگٹی کو منگوالی سے واپس کر دیا گیا ہے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی کی سطح کم ہونے کے بعد ہی اصل صورتحال واضع ہونے کے بعد ٹرینوں کو اپنی منزل کی جانب روانہ کیا جائے گا آخری اطلاعات تک بلوچستان سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو پانچ گھنٹے تاخیر سے اپنی اپنی منزل کی جانب روانہ کیا گیا ہے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں