آئی جی پولیس بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر کمپلینٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،کیپٹن (ر) پرویز چانڈیو

کمپلینٹ سیل کے قیام سے لوگوں کو فوری انصاف مل سکے گا / اس سے عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے بھی کم ہونگے، کمپلینٹ سنٹر میں درج ہونے والی شکایات کا ازالہ سات دن کے اندر اندرکیا جائے گا ،ڈی آئی جی سبی ریجن

بدھ 17 اپریل 2019 23:47

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) ڈی آئی جی سبی ریجن کیپٹن (ر) پرویز چانڈیو نے کہا ہے کہ آئی جی پولیس بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر کمپلینٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے کمپلینٹ سیل کے قیام سے لوگوں کو فوری انصاف مل سکے گا اور اس سے عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے بھی کم ہونگے کمپلینٹ سنٹر میں درج ہونے والی شکایات کا ازالہ سات دن کے اندر اندرکیا جائے گا ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ایس ایس پی آفس سبی میں کمپلینٹ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایس پی عبدالحق عمرانی ،اے ایس پی کیپٹن (ر)میر دوست محمد بگٹی، ڈی ایس پی عبدالحمید، آئی پی یونس خجک، ایس ایچ او صدر وزیر مری، ایس ایچ او سٹی غلام جیلانی، کمپلینٹ انچارج انسپکٹر محمد اعظم ، سب انسپکٹر عاصم علوی، مقصود سیلاچی، ٹریفک سارجنٹ شریف خان، عبداللہ خجک، سمیت دیگر پولیس افیسران اور ہلکاربھی موجود تھے ڈی آئی جی سبی ریجن کیپٹن (ر) پرویز چانڈیونے کہا کہ کمپلینٹ سنٹر مین عوام بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ شکایات پولیس کے کسی بھی افیسر یا اہلکار کے خلاف ہو تو اسے بھی کمپلینٹ سنٹر درج کرنے کا پابند ہوگا کمپلینٹ سنٹر کے قیام سے عوام اور پولیس میں پائی جانے والی دوریاں نہ صرف ختم ہونگی بلکہ عوام کا اعتماد بھی بحال ہوگا انہوں نے کہا کہ جو شہری کمپلینٹ سنٹر نہیں آسکتے وہ اپنی شکایات واٹس اپ بھی کرسکتے ہیں اور واٹس اپ کرنے کے بعد اپنا ٹوکن نمبر ضرور لیں انہوں نے کہا کہ یہ دور جدید دورہے اب ہر علاقے کی عوام اچھے اور برے کی پہچان رکھتے ہیں میڈیا نے عوام میں خود اعتمادی کا جذبہ اجا گر کیا ہے یہی وجہ ہے کہ اب خواتین کے ساتھ بھی اگر کوئی زیادتی ہوتی ہے تو وہ بلا جھجک کمپلینٹ سنٹر میں آکر اپنی شکایت درج کرواسکتی ہیں اور اسکو براہ راست آئی جی پولیس بلوچستان اور علاقے کے ڈی آئی جی ،ایس ایس پی ، مانیٹر کرینگے اور سات دن کے اندر اندر سائل کی درخواست پر عملدآمد کرنے کا مجاز ہوگا لیکن اگر کوئی شہری غلط بیانی اور جھوٹی ایف آئی آر درج کروائے گا تو پھر اس شہری پر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ یہ کمپلینٹ سنٹر پورے ملک میں وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر قائم کیے گئے ہیں اور ان کمپلینٹ سنٹر میں درج کرائی گئی شکایت وزیراعظم ہائوس سے بھی مانیٹر کی جائیں گی لہذا کسی بھی قسم کی شکایت ہوں یا جرائم کے حوالے سے کوئی شکایت ہوں تو وہ کمپلینٹ سنٹر میں اپنی شکایت درج کروا کر ٹوکن نمبر حاصل کریں ٹوکن نمبر جاری کرنے کے بعد پولیس اس کی شکایت پر فوری عملدآمد کرکے ایک ہفتے کے اندر شکایت کا ازالہ کیا جائے گا۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں