سبی میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز

ضلع بھر میں 44ہزار سے زاہد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائیں گے

پیر 22 اپریل 2019 23:32

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع سبی میں بھی تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ڈویثرنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک عباس بلوچ نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرہ پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے ضلع بھر میں 44ہزار سے زاہد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر سبی ملک عباس بلوچ نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سبی محمد اکبر سولنگی ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی نے بھی بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے اس موقع پر پی ایس ڈی سی فہیم احمد قریشی،ڈاکٹر علی بلوچ ، ڈاکٹر محمد علی ،ڈاکٹر فیض بلوچ،ظفر اللہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ تین روز پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کو اے ایریا میں پولیس اور بی ایریا میں لیویز فورس کی سیکورٹی فراہم کی جائے گی انہوں نے بتایا کہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے 25 یونین کونسل میں 44ہزار سے زاہد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے پولیو مہم کی نگرانی کے لئے 25زونل سپروائزر،37ایریا انچارج تعنیات کر دیئے گئے ہیں جبکہ 42فکسڈ سنٹر اور208موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اس کے علاوہ خواتین ورکرز بھی گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گے تین روزہ پولیو مہم کے دوران ریلوے اسٹیشن ۔

ویگن آڈہ۔بس آڈہ۔اسکولوں ۔مدرسوں ۔قومی شاہراہ سمیت تفریحی مقامات پر بھی پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائیں گے انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں