سبی، میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے قیام سے سبی ڈویژن بلکہ نصیرآباد ڈویژن کے طلبا کو اعلی تعلیم کی جدید سہولتیں میسر آئیں گی ،امان اللہ خان یاسین زئی

uفنڈز کی کمی کے باوجود چار ماہ کے مختصر عرصے میں یونیورسٹی کا قیام کسی چیلنج سے کم نہیں تھا ، یہ مشکل ٹاسک ہے لیکن میں پرامید ہوں ،گورنر بلوچستان کا یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعرات 25 اپریل 2019 23:24

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے قیام سے نہ صرف سبی ڈویژن بلکہ نصیرآباد ڈویژن کے طلباکو بھی اعلی تعلیم کی جدید سہولتیں میسر آئیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خصوصی مشیر برائے معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان اور صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند رکن قومی اسمبلی شازین بگٹی کمشنر سبی ڈویڑن سید فیصل احمد ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ بریگیڈیئر پاک فوج اویس مجید کرنل ضیااللہ ایف سی۔

وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر علی نواز مینگل سابق صوبائی وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد ڈی پی او سبی عبدالحق عمرانی سمیت ضلعی انتظامیہ افسران قبائلی عمائدین موجود تھے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ یہ بات نہ صرف میرے لیے بلکہ اہلیان بلوچستان کے لیے انتہائی مسرت کی ہے کہ سبی یونیورسٹی کا نام میر چاکر خان رند کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جو کہ تاریخی اور علاقائی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باوجود چار ماہ کے مختصر عرصے میں یونیورسٹی کا قیام کسی چیلنج سے کم نہیں تھا انہوں نے کہا کہ یہ مشکل ٹاسک ہے لیکن میں پرامید ہوں کہ صوبائی حکومت سول سوسائٹی طلباقبائلی عمائدین کے تعاون سے یونیورسٹی کو ترقی سے ہمکنار کرکے علاقے کے لوگوں کے لئے اعلی تعلیم کا حصول کا بہترین ذریعہ بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام میں خصوصا وزیراعلی بلوچستان اور کورکمانڈر بلوچستان کا .کردار اہم رہا ہے جن کی کاوشوں کی بدولت آج یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر میرچاکرخان رند یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر علی نواز مینگل جوان اور انتہائی مخلص اور محنتی ہیں امید ہے کہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے یونیورسٹی کو کامیابی سے ہمکنار ضرور کریں گے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز اپنے وائٹل رول کی وجہ سے معلومات کو فروغ دے کر ذہنوں کو تبدیل کرتے ہیں ہم اس وقت سے سائنسی اصلاحات سے گزر رہے ہیں جب اس تناظر میں سائنس اور ٹیکنالوجی تعلیم کا فروغ اس یونیورسٹی کی اہم علامت ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند نے کہا کہ تعلیم کے بغیر قومیں علاقے ہمیشہ پسماندہ رہتی ہیں انہوں نے کہا کہ میرے چند خوابوں میں سے ایک خواب میرچاکرخان رند یونیورسٹی کا قیام تھا جسے آج گورنر بلوچستان نے اپنی ذاتی کاوشوں سے عملی جامہ پہنایا انہوں نے کہا کہ میری یہ ذاتی کوشش ہے کہ صوبے کے تمام ڈویژنوں میں یونیورسٹی بنائی جائے کیونکہ اعلی تعلیمی کے ذریعے ہم مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزما ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرچاکرخان رند یونیورسٹی یہاں بسنے والے تمام لوگوں کے لیے ہے میری یہاں رہنے والے تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ رنگ و نسل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یونیورسٹی کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان میں مزید زرعی یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے انہوں نے صوبے میں کثیر تعداد میں پرائمری اسکولوں کی بلڈنگ کی تعمیر کو بھی فنڈز کا زیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف میرے علاقے میں 70 پرائمری اسکول بند پڑے ہیں جسے لاکھ کوششوں کے باوجود میں نہ کھلا سکا بلڈنگ وہ اچھے ہیں جہاں پر اساتذہ بھی موجود ہو اور بچوں کو معیاری تعلیم بھی مل سکے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر میرچاکر خان رند یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر علی نواز مینگل نے کہا کہ یونیورسٹی میں جلد ہی باقاعدہ درس و تدریس کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس سال مختلف سائنسی مضامین میں بی ایس کی کلاسز شروع کی جائیں گی جبکہ آئندہ سال سے ایل ایل بی کی کلاسز بھی شروع کی جائے گی انہوں نے خصوصی طور پر کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل احمد،ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ اور کمانڈنٹ ایف سی کے تعاون کو سراہا انہوں نے سبی میں بسنے والے تمام لوگوں اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس یونیورسٹی کو کامیاب بنانے میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں تقریب کے آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علی نواز مینگل نے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کو خصوصی سوینئر پیش کیا جبکہ گورنر بلوچستان نے سرداریارمحمد۔

(جاری ہے)

شازین بگٹی کمشنر سبی ڈویڑن سید فیصل احمد ڈپٹی کمشنر سید زاہد شاہ ڈی پی او سبی عبدالحق عمرانی پاک فوج کے بریگیڈئر اویس مجید کرنل ایف سی ضیااللہ کو شیلڈز دیے قبل ازیں انہوں نے گورنر بلوچستان نے #باقاعدہ یونیورسٹی کا افتتاح کیا اور یونیورسٹی کے احاطے میں پودا بھی لگایا مہمان کی آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں