سبی میں خجک قبیلے کے سربراہ کے گھر پر فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

لیویز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

پیر 30 ستمبر 2019 21:15

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2019ء) بلوچستان کے علاقے سبی میں خجک قبیلے کے سربراہ کے گھر پر فائرنگ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیویز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا اطلاعات کے مطابق سبی میں خجک قبیلے کے سربراہ سردار محمد خان خجک کے مہمان خان پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی تاہم فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی لیویز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں