میونسپل کمیٹی سبی نے شہر کے مختلف علاقوں میں کتا مارمہم کا آغاز کر دیا

جمعہ 11 اکتوبر 2019 19:49

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) میونسپل کمیٹی سبی نے شہر کے مختلف علاقوں میں کتا مارمہم کا آغاز کر دیا ہے ،شہری اپنے پالتو کتوں کو پٹہ ڈال کر گھروں میں رکھیں ،کتا مار مہم پندرہ روز تک جاری رہے گا،مہم کے دوران مرنے والے کتوں کو میونسپل کمیٹی کا عملہ اٹھا کر ویرانے جگہ پر ٹھکانے لگا دیں گے ،تفصیلات کے مطابقڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کے سخت ہدایت پر میونسپل کمیٹی سبی نے چیف آفیسرسردار محمدعظیم دہپال کی قیادت اور چیف سینٹری محمد سلیم بنگلزئی کی نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کتا مار مہم کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں شہر بھر میں درجنوں آوارہ کتوں کو تلف کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں چیف سینٹری محمد سلیم بنگلزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر میں کتا مار مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے مہم کے پہلے روز درجنوں کتوں کو تلف کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں کتا مار مہم پندرہ روز تک جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران مرنے والے کتوں کو میونسپل کمیٹی کا عملہ اٹھا کر کسی ویرانے جگہ پر جا کر دفن کر دیں گے اور اس سلسلے شہریوں کو چاہے کہ وہ اپنے پالتو کتوں کو گھروں بند کر رکھیں تاکہ وہ کسی بھی نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں