سیفٹی کوڈ پر عمل کرکے ہی ہم اپنی جانیں بچا سکتے ہیں،محمد دین انصاری

لائن اسٹاف ہمارا سرمایہ اور محکمہ کے اثاثہ ہیں،ان کی حفاظت اور ادارے کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدام کرنے کو تیار ہیں،سپرٹینڈنٹ کیسکو سبی سرکل

جمعہ 11 اکتوبر 2019 20:54

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2019ء) کیسکو سبی سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئرفاروق رشید اور ایکسین آپریشن ڈویژن سبی محمد دین انصاری نے کہا کہ سیفٹی کوڈ پر عمل کرکے ہی ہم اپنی جانیں بچا سکتے ہیں،لائن اسٹاف ہمارا سرمایہ اور محکمہ کے اثاثہ ہیں،ان کی حفاظت اور ادارے کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدام کرنے کو تیار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسین آفس میں کیسکو کے زیر اہتمام ایک روزہ سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،سیمینار سے واپڈا ہائیڈوریونین سبی سرکل کے چیئرمین علی حید مگسی،ڈویژنل چیئرمین بشیراحمد چانڈیو ،ڈویژنل سیکرٹری محمد بخش بلوچ،ایس ڈی او ڈیاڈر محمد نواز کھوسہ،ایس ڈی او لہڑی معشوق علی ،ریونیو آفیسر منور شاہ،چیئرمین سید صابر علی شاہ ،عیسیٰ خان سیلاچی،نیاز شاہ،محمد صدیق لونی ،محمد بخش بلوچ،محمد علی سومرو ،فتح محمد سولنگی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اس موقع پرلائن سپرنٹنڈنٹ غلام حسین آرائیں،جلال الدین ،سلطان ابڑو،مطلوب احمد،فضل احمد،اسحاق بنگلزئی اور دیگر بھی موجود تھے مقررین نے کہا کہ ٹی اینڈ پی اور پی پی آئی سمیت سیفٹی کوڈ پر عمل کر کے ہی حادثات سے بچا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس طلئے لئے ضروری ہے کہ لائن مین مکمل کٹ اپنے ساتھ رکھیں اور فیلڈ میں کام کے دوران احتیار سے کام کریں انہوں نے کہا کہ لائن مین ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ان کی تحفظ سے ہی ادارے بقا ہے انہوں نے کہا کہ کیسکو کے اہلکاروں نے موسمی حالات کا پرواہ کئے بغیر عوام کو بجلی کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں ادارے کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدام کرنے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ واپڈا کے ملازمین سیفٹی کوڈ پر اپنی عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی سانحہ سے محفوظ رہ سکیں انہوں نے مذید کہا مزدور ساتھیوں کے تحفظ اور حقوق کے لئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں