سبی پرامن شہر ،لوگ امن پسند ہیں ،ملک فاروق فیض لہڑی

شہر میں امن وامان کی صورتحال مجموعی طور پر بہت بہتر ہے ،مزید موثر اور دیر پا بنایا جائے گا،ایس ایس پی سبی

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:30

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) ایس ایس پی سبی ملک فاروق فیض لہڑی نے کہا کہ سبی میںامن و امان کی صورتحال بہتر ہے اسے مزید موثر اور دیر پاء بنایا جائے گا ،شہر میں چوری ،ڈکیتی ،راہزنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ،فرائض میں غفلت اور لاپروہی کرنے والے پولیس آفیسران و اہلکاروں کو سزاء اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعام سے نوازہ جائے گا ،شہر میں سٹی پویس تھانہ اور صدر پولیس تھانہ کے علاوہ تیسرا پولیس تھانہ بہت جلد قائم کیا جائے گا ،عوام کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دونگا انصاف ان کو دہلیز پر میسر ہوگی ،میڈیا اور انجمن تاجران سبی پولیس کے ساتھ تعاون کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں سبی پریس کلب (رجسٹرڈ) کے سینئر نائب صدر سلیم گشکوری اور انجمن تاجران کے صدر طارق حمید بنگلزئی کی قیادت میں ملنے والے وفود ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سبی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق،سینئر صحافی ناشاد بلوچ،سینئر صحافی سید طاہر علی ،نائب صدر میر جاوید رند،رئیس یوسف ہانبھی،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی و سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران سبی حاجی محمد داود رند،جنرل سیکرٹری میر سلمان رند ،سیٹھ سیوارام ،سیٹھ دیوان چند،منظور مری ،عبدالرحمان بگٹی،جیرام داس اور دیگر موجود تھے،ا یس ایس پی سبی ملک فاروق فیض لہڑی نے کہا کہ سبی پرامن شہر ہے اور یہاں کے لوگ امن پسند ہیں شہر میں امن وامان کی صورت حال مجموعی طور پر بہت بہتر ہے لیکن اسے مذید موثر اور دیر پاء بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی جان ومال کی حفاظت کرناہے شہر میں چوری ،ڈکیتی اور راہزنی کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا اور امن کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا تاکہ لوگوں پولیس پر اعتماد بڑھے اگر کسی کو بھی کوئی شکایت ہو تو براست مجھ سے رابطہ کریں ان کی شکایت کا برقت ازالہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ شہر میں قائم منشیات کے اڈوں کا جلد قلع قمع کیا جائے اور منشیات فروشوںکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی چاہیے کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو رعایت کسی کے ساتھ نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سبی شہر میں دو پولیس تھانوں کے علاوہ تیسرا پولیس تھانہ بھی بہت جلد قائم کیا جائے گا تاکہ عوام کو انصاف میسر کسی کے ساتھ زیادتی کسی صورت برادشت نہیں کیا جائے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو انعام سے نوازہ جائے گا جبکہ فرائض کی ادائیگی میںلا پرواہی اور غفلت کرنے والے پولیس آفیسران و اہلکاروں کو سزا دیا جائے گا اس سلسلے میں تمام پولیس آفیسران کو واضع پیغام دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں میڈیا اور تاجر برادری بھی پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا سکے سبی میرا دوسرا شہر ہے میرے والد محترم ملک فیض لہڑی اور میرے کزن ملک سلیم لہڑی نے بھی سبی میں اپنے فرائض سر انجام دی ہے اور آج لوگ انھیں عزت و احترام کے ساتھ یاد کر رہے ہیں میں چاہتا ہوں کہ میں بھی سبی میں عوام کی بے لوث خدمت کروں تاکہ کل لوگ مجھے بھی اچھے الفاظ کے ساتھ یاد کریں ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں