اسسٹنٹ کمشنر سبی کی قیادت میں کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی ریلی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 17:27

سبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) اسسٹنٹ کمشنر سبی منیر احمد سومرو کی قیادت میں کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی ریلی ،ریلی میںضلعی آفیسران ،قبائلی عمائدین،سول سوسائٹی اور طلباء کی بھر پور شرکت ،بھارتی جارحیت کے خلاف مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پرکشمیریوں کے حمایت میںمختلف نعرے درج تھے، ریلی کے شرکاء نے شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب سبی کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعر ے بازی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سبی میں بھی کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف علاقوں سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئی ہیں جو کمشنر آفس سبی میں جمع ہو کر اسسٹنٹ کمشنر سبی منیر احمد سومرو کی قیادت میں مرکزی جلوس نکالا گیا جس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی ملک عباس بلوچ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی،ایکسین ایری گیشن اشوک کمار،تحصیلدار نصیر ترین ،لیویز رسالدار میرمحمد عارف مری ،میر شہباز خان باروزئی سمیت ضلعی آفسران ،معتبرین ،معززین،اقلیتی برادری ،سول سوسائٹی ،اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں