اسسٹنٹ کمشنر سبی منیر احمد سومرو کی قیادت میں کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقا کیا گیا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 19:53

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) اسسٹنٹ کمشنر سبی منیر احمد سومرو کی قیادت میں کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی ،ریلی میںضلعی آفیسران ،قبائلی عمائدین،سول سوسائٹی اور طلباء کی بھر پور شرکت ،بھارتی جارحیت کے خلاف مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پرکشمیریوں کے حمایت میںمختلف نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے شہر کے مختلف شاہرائوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب سبی کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعر ے بازی،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سبی میں بھی کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف علاقوں سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئی ہیں جو کمشنر آفس سبی میں جمع ہو کر اسسٹنٹ کمشنر سبی منیر احمد سومرو کی قیادت میں مرکزی جلوس نکالی گئی ہیںجس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی ملک عباس بلوچ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی،ایکسین ایری گیشن اشوک کمار،تحصیلدار نصیر ترین ،لیویز رسالدار میرمحمد عارف مری ،میر شہباز خان باروزئی سمیت ضلعی آفسران ،معتبرین ،معززین،اقلیتی برادری ،سول سوسائٹی ،اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی احتجاجی ریلی مختلف شاہراوں سے ہوتا ہواسبی پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارتی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی ، اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے اسسٹنٹ کمشنر سبی منیر احمد سومرو ،سابق چیئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیریوں کی آزادی کو سلب کرتے ہوئے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیںاورکشمیر میں آج 75 روز سے جاری کرفیو کے باعث کشمیر دینا کی سب سے بڑی جیل بن گیا ہے جبکہ کرفیو کے باعث کشمیر میں خوراک، ادویات اور چھوٹے بچوں کے پینے کے لئے دودھ کی بھی شدید بحران پیدا ہوگیا اور لاکھوں کشمیریوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے دہشت گردکشمیریوں کو سر عام قتل کر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ بھارتی مظائم پر عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی قابل مذمت عمل ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت امت مسلمہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور کشمیرکی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گا انہوں نے عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں ہونے والے مظائم کا نوٹس لیتے ہوئی75 روز سے جاری کرفیو کا خاتمہ کیا جائے اور کشمیری مسلمانوں کو حق خوداداریت دی جائے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں