سبی میلہ2020 کی مناسبت سے جرگہ ہال میں چلڈرن اکیڈمی پروگرام کا انعقاد

جمعرات 20 فروری 2020 23:33

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) سبی میلہ2020 کی مناسبت سے جرگہ ہال سبی میں چلڈرن اکیڈیمی پروگرام منعقد ہوا جس میں مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات کے مابین تقاریر، ملی نغمے، ٹیبلو کے زبردست مقابلے منعقد ہوئے تقریب کا اہتمام محکمہ تعلیم سبی نے کیا تھا تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعلیم سبی عبدالستار لانگو تھے جبکہ دیگر شرکا میں سابق نگراں وزیر انفارمیشن ملک خرم شہزاد اور ضلعی انتظامی افسران بھی موجود تھے تقریب میں طلبا و طالبات نے ٹیبلو کے انتہائی دلکش انداز میں مناظر پیش کیے جسے سب نے سراہا، اس موقع پر ای ڈی او تعلیم سبی عبدالستار لانگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ وطالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انہیں غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے بھی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ ان کی ایک جانب حوصلہ افزائی ہو تو دوسری جانب ان میں تعلیم کے حصول میں لگن پیدا ہو آخر میں ٹیبلو میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات پیش کیے گئی

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں