سالانہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں کے تیسرے روز لیڈیز شو کا انعقاد،

زرعی و صنعتی نمائش ،سرکس گرائونڈ میں خواتین سبی میلے کے رنگارنگ پروگرامز سے لطف اندوز ہوئیں

جمعہ 21 فروری 2020 23:53

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ء) سالانہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں کے تیسرے روز لیڈیز شو کا انعقاد،ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچوں کی شرکت،زرعی و صنعتی نمائش ،سرکس گرائونڈ میں خواتین سبی میلے کے رنگارنگ پروگرامز سے لطف اندوز ہوتی رہیںتفصیلات کے مطابق سبی کے سالانہ تاریخی و ثقافتی میلہ کاتیسراروز خواتین کے لیے مختص کیا گیا اور لیڈیز شو منعقد کیا گیا لیڈیز شو میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خواتین نے زرعی و صنعتی نمائش میں محکمہ تعلقات عامہ کے اسٹال میں تصویری نمائش بھی دیکھی جبکہ محکمہ زرارعت ،واٹر مینجمنٹ ،صحت ،سمال انڈسٹریز ،سماجی بہبود ، میر چاکر رند یونیورسٹی اسٹال،نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹر وے پولیس ویسٹ زون سمیت مختلف محکموں کے اسٹالز کے علاوہ ثقافتی اور ملبوسات سمیت کھانے پینے کے اسٹالز میں بھی خواتین اور بچوں کی کافی دلچسپی دیکھنے کو ملی ،جبکہ سرکس گرائونڈ میں سرکس ،موت کا کنواں ،چڑیا گھر کے علاوہ جھولوں پر جھولے جھول کر خواتین اور بچے محضوظ ہوتے رہے اس موقع پر خواتین اور بچوں نے سبی میلہ انتظامیہ کی جانب سے لیڈیز شو کے انعقاد کو سراہا تے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس سے خواتین میں خوداعتماد ی میں اضافے سمیت انہیں سال میں ایک مرتبہ تفریح کا بہترین موقع ملتا ہے جس کا خواتین اور بچے سارا سال انتظار کرتے رہتے ہیںاس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ایف سی ،ڈسٹرکٹ پولیس ،بلوچستان کانسٹیبلری اور لیویز فورس کے جوان اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے ڈپٹی کمشنرسبی سید زاہد شاہ اور ایس ایس پی سبی ملک فاروق فیض لہڑی سیکورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں