سالانہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں کی رنگا رنگ تقاریبات تیسرے روز بھی جاری رہیں ،ہارس اینڈ کیٹل شو اور فلاور شو پیش

جمعہ 21 فروری 2020 23:53

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ء) سالانہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں کی رنگا رنگ تقاریبات تیسرے روز بھی جاری رہیں،سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو اور فلاور شو پیش کیا گیا ،خواتین نے بھر پور شرکت کی تفصیلات کے مطابق سالانہ سبی میلہ 2019کی رنگارنگ تقاریب کا سلسلہ تیسرے روز بھی اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری رہیں تیسرا روز خواتین کے لیے مختص کیا گیا تھا اور اس سلسلے میںسردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو ،جانوروں کی پریڈ ،فلاور شو ،نیزہ بازی،گھڑ دوڑ،موٹرسائیکل جھمپ سمیت دیگر دلچسپ مظاہرئے پیش کیئے گئے ،تقریب میں بلوچستان سمیت ملک بھر سے خواتین بھی شریک تھیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سبی میلہ میں خواتین کے لیے الگ سے دن مختص کرکے خواتین کی شراکت کو میلے میں یقینی بنایا گیا ہے جو یقینا خوش آئند اقدام ہے انہوں نے کہا کہ سبی کا سالانہ میلہ ہماری تاریخ اور ثقافت کا امین ہے جس میں دورحاضر کے مطابق جدت آگئی ہے اور آج بھی جانوروں کی خرید و فروخت کا /سلسلہ مویشی منڈی میں جاری ہے انہوں نے کہا کہ سبی میلہ جہاں ہماری ثقافت کو اجاگر کرتا ہے وہاں پرصوبے کی معیشت کادارومدار بھی اسی میلے پر منحصر ہے انہوں نے ہارس اینڈ کیٹل شو اور دیگر مظاہرئے پیش کرنے والوں کی کارکردگی کو سراہا اور تقریب کے آخر میں خواتین میں شیلڈز بھی تقسیم کیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں