کرونا وائرس ،بلوچستان کی صوبائی حکومت نے حفاظتی انتظامات اور ایمر جنسی اقدام شروع کردئیے

سبی میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کرونا وائرس کمیٹی کا قیا م

منگل 25 فروری 2020 23:54

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) بلوچستان میں کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے صوبے میں حفاظتی انتظامات اور ایمر جنسی اقدام شروع کر دئیے ہیں،ضلع سبی میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کرونا وائرس کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ،کمیٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سبی ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی ٹاسک فورس کے چیئرمین سمیت کمیٹی تیرہ ممبران پر مشتمل ہے،ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس ،محکمہ صحت نے سبی میں 20بستر وں پر ایک وارڈ ،ماس اور دیگر حفاظتی انتظامات اور ایمرجنسی اقدامات شروع کئے ،تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت اور محکمہ صحت بلوچستان کے احکامات کی روشنی میںمحکمہ صحت ضلع سبی نے ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کرونا وائرسک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے چیئرمین ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سبی ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی ہیں جبکہ ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالقادر ہارون،اے ڈی ایچ او ڈاکٹر ذیشان بشیر ،ڈبلیو ایچ او کے محمد رفیق چھلگری،ڈاکٹر محمد حسن کاکڑ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جان محمد صافی،ڈی ایس ایم انیس مندوخیل،ای پی آئی کے شعیب خجک،بی آر ایس پی کے محمددانیال ،سبی کے سینئر صحافی سلیم گشکوری اور این جی اوز کے میر شہباز خان باروزئی ممبران ہیںڈی ایچ او آفس سبی میںڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس زیر صدارت چیئرمین ٹاسک فورس کررونا وائرس کمیٹی ضلع سبی ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی منعقد ہوا اجلاس میں تمام کمیٹی ممبران نے شرکت کی اور کررونا وائرس کی تشحیص ،بچاو اورشعور آگاہی پر تفصیلی بات چیت کی گئی اس موقع پر چیئرمین ٹاسک فورس کررونا وائرس سبی ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی نے بتایا کہ چین ،ایران اور افغانستان میں کرونا وائرس پھیلنے کے باعث بلوچستان کے قریبی اضلاع میں کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے صوبے میں حفاظتی انتظامات اور ایمر جنسی اقدام شروع کر دئیے ہیںصوبائی حکومت محکمہ صحت بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ضلع سبی میں بھی 20بستروں پر مشتمل ایک وارڈ ،ماس ،اسپرے اور دیگر ضروری احیتاطی اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں اس سلسلے میں لوگوں میں شعور آگاہی مہم کے لئے واک اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے ،این جی ،میڈیا ،علماء کرام ،اساتذہ کرام کے علاوہ سول سوسائٹی بھی اس مہم میں حصہ لیں انہوں نے کہا اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اب تک پاکستان میں کررونا وائرس کا کوئی بھی کیسز سامنے نہیں آئیں ہیں انہوں نے کہا محددو وسائل کے باوجود صوبائی حکومت کررونا وائرس کے خلاف اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان قوم ایک بہادر قوم ہے جو اس دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرئے گی انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں