این جی او کے زیر اہتمام چلنے والی گرلز پرائمری سکول موضع گیلہ کے اساتذہ اکثر بیشترسکول سے غائب رہتے ہیں، امان اللہ لاشاری

صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم نوٹس لیں ، گوٹھ قاضی اسماعیل موضع گیلہ کے رہائشی کا مطالبہ

منگل 25 فروری 2020 23:54

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) گوٹھ قاضی اسماعیل موضع گیلہ کے رہائشی امان اللہ لاشاری نے کہا کہ این جی او کے زیر اہتمام چلنے والی گرلز پرائمری سکول موضع گیلہ کے اساتذہ اکثر بیشترسکول سے غائب رہتے ہیں جس کی وجہ سے بچیوں اور بچوں کے تعلیم متا ثر ہو رہے ہیں بار بار شکایت کے باوجود اساتذہ اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر نہیں ہو سکے ،صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم نوٹس لیتے ہوئے اساتذہ کو ڈیوٹی کا پابند بنائیں اور پچاس کے قریب ملک کے معماروں کے مستقبل کو تاریکی ہونے سے بچائیںان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل گنداواہ گوٹھ قاضی اسماعیل موضع گیلہ میں این جی او کی جانب سے ایک گرلز پرائمری سکول قائم کی گئی جس میںپینتیس بچیاں اور اٹھارہ بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن اسکول کی خواتین اساتذہ اکثر وبیشتر اپنے ڈیوٹی سے غائب رہتے ہیں جس کی وجہ سے طلباء وطالبات کی تعلیم متاثر ہو رہے ہیںاور اساتذہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر تنخواہ وصول کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میںکئی بار ڈپٹی کمشنر،اسٹنٹ کمشنر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جھل مگسی کو تحریری درخواستیں دی ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے پچاس کے لگ بھگ طلباء و طالبات کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے انہوں نے وزیر تعلیم بلوچستان اور سیکرٹری ایجوکیشن بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ تحصیل گنداواہ گوٹھ قاضی اسماعیل موضع گیلہ میںاین جی اوز کی جانب سے قائم ہونے والی گرلز پرائمری سکول کے اساتذہ کو ڈیوٹی کا پابند کیا جائے اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں