کمشنر و ڈپٹی کمشنر سبی کی ہدایات پر محکمہ ہیلتھ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کیلئے اقدامات شروع کر دیئے

جمعرات 27 فروری 2020 19:20

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل احمد اور ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ہیلتھ سبی نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے لیے متعدد اقدامات شروع کر دیے ہیں واضح رہے کہ کرونا وائرس اس وقت مختلف ممالک میں پھیل ہو ا ہے جبکہ پاکستان میں دو کیس رپورٹ ہوئے ہیں اس تناظر میں ضلع سبی کے عوام اس ضمن میں شعور اجاگر کرنے اور احتیاط کے حوالے سے محکمہ صحت کے سینئر آفیسر رضوان احمد نے کہا کہ بخار کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے خصوصا یہ کوشش کی جائے کہ اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی سے صابن سے صاف کیا جائے گندے ہاتھ سے منہ اور ناک کو ناچھوئیں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی میں بیس بیڈ پر مشتمل آئسولیشن وارڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں عوام کو 0819211582پر رابطہ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں