سبی شہر کی خوبصورتی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 27 فروری 2020 19:20

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ سبی شہر کی خوبصورتی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا ایک خوبصورت ماڈل تیار کیا گیا ہے جسے بہت جلد ہی شہر کے ایک نمایاں مقام پر نصب کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سبی شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ثقافتی ماڈلز نصب کیے گئے جو لوگوں کی توجہ کے ساتھ ساتھ تفریح کی بھی سہولتیں میسر آئیں گی واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر سبی کی جانب سے اس طرح کے اقدامات کو شہریوں نے بے حد سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں