گرین بلٹ کے سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کانٹے کے انجیکشن فراہم کیئے جائیں، میر عبید اللہ رند

جعفرآبادتک کسی سرکاری ہسپتال میں انجیکشن دستیاب نہیںجو محکمہ صحت پرسوالیہ نشان ہیں ، بانی سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کا احتجاجی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو

جمعہ 1 مئی 2020 23:25

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2020ء) سائبان ویلفیئرٹرسٹ کے بانی میرعبیداللہ رندنے گورنرہاؤس سبی کے سامنے احتجاجی کیمپ میں میڈیانمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گرین بلٹ کے سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کانٹے کے انجیکشن فراہم کیئے جائیںکولپورسے لیکرجعفرآبادتک کسی سرکاری ہسپتال میں انجیکشن دستیاب نہیںجو محکمہ صحت پرسوالیہ نشان ہیگرین بلٹ کے سرکاری ہسپتالوںمیں کتے کے انجیکشن نایاب ہوچکے ہیںجبکہ گرین بلٹ کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کوانجیکشن نہیں مل رہے سائبان ویلفیئرٹرسٹ نے پانچ سالہ بچی کوکتے کے کاٹنے پرسرکاری ہسپتالوں میں انجیکشن کی عدم فراہمی پر سخت گرمی میں احتجاجی کیمپ قائم کیاہے سرکاری ہسپتالوں میں انجیکشن دستیاب نہیںاور بچی کی حالت انتہائی نازک ہے فوری طورپرکتے کانٹے کے انجیکشن فراہم نہ کیئے گئے توبچی کی جان جانے کااندیشہ ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کیلئے اربوں روپے بجٹ مختص کیاجاتاہے مگرافسوس کہ گرین بلٹ کے کسی سرکاری ہسپتال میں کتے کے کانٹے تک کاانجیکشن دستیاب نہیں توباقی ادویات کاکیاوبال ہوگاسرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیزبندپڑی ہیں عوام کوسرکاری ادویات نہیں مل رہی آخرمریض کہاں جائیں سائبان ویلفیئرٹرسٹ کے بانی میرعبیداللہ رندنے مزید کہاکہ محکمہ صحت سبی کوتین دنوں کاٹائم پریڈدیتے ہیں کہ پانچ سالہ متائثرہ بچی کوکتے کے کانٹے کے اککنجیکشن فراہم کیئے جائیں بصورت دیگراحتجاجی کیمپ کوبھوک ہڑتالی کیمپ میں تبدیل کردیں گے اورتادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں