صحت کے متعلق کسی سے زرا برابر بھی رعایت نہیں کریں گے، ڈاکٹر رفیق احمد مستوئی

منگل 19 مئی 2020 23:00

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2020ء) سول ہسپتال سبی ڈاکٹر رفیق احمد مستوئی نے کہا ہے کہ صحت کے متعلق کسی سے زرا برابر بھی رعایت نہیں کریں گے ایماندار اور فرائض شناس اسٹاف کے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بھرپور حوصلہ افزائی کی جائیگی سول ہسپتال سبی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشیش جاری ہے سبی ہسپتال سول میں اسپشلسٹ ڈاکٹروں کی پوسٹیں خالی ہیں انکو جلد پر اور اوٹی کو بھی فعال کرنے کی بھرپور کو شش کی جائے گی ہسپتال میں سانپ اور ڈوگس کے انجکشن کی فراہمی کو بھی جلد از جلد یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار سول ہسپتال سبی کے ایم ایس ڈاکٹر رفیق احمد مستوئی نے صحافیوںکے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا اسموقع پرڈپٹی ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر زاہدمستوئی، اور ڈاکٹر محمد انو ر مستوئی ، پیرامیڈیکل اوراسٹاف سول ہسپتال بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر رفیق مستوئی نے کہا کہ ڈاکٹر اور صحت سے منسلک لوگ مسیحا کہلاتے ہیں اور اس میں کسی بھی طرح کے کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ صحت ایک عظیم پیشہ ہے اور ان سے منسلک لوگوں کے زرا بھی کوشیشوں سے کسی انسان کے جان بھی بچ سکتا ہے اور معمولی غفلت سے کسی کے جان بھی جا سکتا ہے اور اس میں کسی بھی غفلت کو برداشت نہیں کریں گے اور غفلت برتنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگی اور ایماندار وفرائض شناس اسٹاف کے بھر پور حوصلہ کی جائیگی انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کے اس موزی مرض سے بچاوکے لیے ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ہر شہری ماسک کا استعمال ،ہاتھوں کو صابن کیساتھ 20سیکنڈ تک ضرور دھویا کر یںانہوں نے کہا کہ کروناوائرس اب تک 109ممالک تک پھیلا چکا ہے جس کا مقابلہ عوام احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل پیر اہیں کرونا وائرس کے اس موذی مرض سے ہمارے ڈاکٹرز،نرسز ، پیرا میڈئیکل کا اسٹاف اورمیڈیا نمائندے فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیں ان کے حوالے سے جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے بہت کم ہے انہوں نے کہا ہم سب ایک محب وطن پاکستانی ہو کر اس وبا ء سے لڑنے میں اپنی اپنی ذمہ دادریوں کا احساس کرنا ہوگا لاک ڈائون کے نرمی سے ہمارے شہریوں نے بازار وں کا رخ کر لیا ہے ،شہریوں اور تاجر برداری کو چاہیے کہ وہ ماسک اور سنائیٹزر کا استعمال کر یں ،انہوں نے کہا شہری گھروں سے چیزوں کی خریدار ی کے لیے ماسک ضرور پہن کر نکلیں اور جب گھرمیں داخل ہوں تو ہاتھوں کو صابن کو 20سیکنڈ تک دھویں محکمہ صحت اور صوبائی حکومت کی ایس او پیز پر عمل کریں انہوں نے کہا حالیہ نازک حالات کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیرپر مکمل عمل کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں