28مئی پاکستانی تاریخ کا ایک یاد گار دن ہے ،تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائیگا ،سردار بختیار خان باروزئی

پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے نہ صرف قوم کے سر کو فخر سے بلندکیا بلکہ ملک کو طاقتور بنا دیا ، رہنماء (ن) لیگ بلوچستان

جمعرات 28 مئی 2020 18:56

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (نواز )کے مرکزی رہنماء سردار بختیار خان باروزئی نے کہا کہ 28مئی کو نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی پاور بنا دیا ہے ،28مئی پاکستانی تاریخ کا ایک یاد گار دن ہے جس کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا ،پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے نہ صرف قوم کے سر کو فخر سے بلندکیا بلکہ پاکستان کو ایک طاقتور ملک بنا دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے 28مئی یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان ایک ایٹمی قوت کے طور پر دینا کے نقشے پر ابھرا تھا اور پاکستان ایک ایٹمی قوت بن گیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 28مئی کو بلوچستان کی سر زمین چاغی کے پہاڑوں میں ایٹمی دھماکے کر کے نہ صرف پاکستان کو ایٹمی طاقت سے نوازہ ہے بلکہ پاکستان قوم کے سر کو فخر سے بلند کیا ہے انہوں نے کہا کہ 28مئی یوم تکبیر قوم کی بے مثال جرات،قومی غیرت اور بہادری کی علامت کا دن ہے انہوں نے کہا کہ یہ دن پاکستانی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے جس کو ملکی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اکستان کو ایٹمی ملک بنانے کا سہرا نواز شریف کے سر جاتا ہے انہوں نے کہا کہ 28مئی یوم تکبیر کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی دفاع کے لئے ہم کسی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں