محرم الحرام کا مہینہ محبت اتحاد یکجہتی اور حسن سلوک کا درس دیتا ہے ،صاحبزادہ پیر خا لد سلطان القادری

پیر 24 اگست 2020 21:27

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2020ء) جما عت اہل سنت پا کستان کے مر کزی نا ظم اعلیٰ صاحبزادہ پیر خا لد سلطان القادری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ محبت اتحاد یکجہتی اور حسن سلوک کا درس دیتا ہے اسلامی سال کا پہلا مہینہ محبت اور بر کتوں والا ہے اسی اسلا می ماہ میں خلیفہ دوئم سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہا دت ہو ئی جب کہ 10محرام الحرام کو نو ا سہ رسولﷺ سیدنا امام عالی مقام نے اپنے جا نثار ساتھیوں کے ساتھ اسلام کا جھنڈا قیا مت تک سر بلند رکھنے کے لیئے با طل کے سامنے میدان کربلا میں ڈٹ کر مقابلا کیا اور دنیا کو یہ بتا دیا کہ حق بات کی خا طر گردن تو کٹ سکتی ہے لیکن جھک نہیں سکتی ان خیالات کا اظہار انھوںنے محرم الحرام کے آمد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس مو قع پر صاحبزادہ طارق سلطان ، صاحبزادہ سکندر سلطان ، صاحبزادہ عابد سلطان، صاحبزادہ محمد حیات سلطان، صاحبزادہ تیمور سلطان، صا حبزادہ سنی سلطان، خلیفہ حاجی نذیر سلطانی، خلیفہ ذولفقار سلطانی، خلیفہ ارشد سلطانی کے علا وہ مریدین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد مو جو د تھی انھوں نے کہا کہ محرم الحرام کے تقدس اور اعلیٰ ترین مقام کا اندازہ حضور پاک ﷺ کی اس حدیث شریف لگایا جا سکتا ہے کہ اللہ تعا لیٰ نے ماہ رمضان کے بعد محرم الحرام کو اپنا مہینہ قرار دیا ہے انھوں نے کہا کہ محر م الحرام کے عبا دات و نوافل کا اجرو ثواب بہت ذیا دہ ہے انھوں نے کہا کہ اللہ تعا لیٰ کے نزدیک مہینوں کی تعداد 12ہے جس میں 4حرمت والے ہیں جس میں ذیقعد، ذالحج ،رمضان شریف اور محرم الحرام کا ہے اس مہینہ کا احترام کیا جا ئے قتل و غا رت اور لوٹ مار سے اجتناب کیا جا ئے اور لو گوں میں محبت اور امن بھا ئی چارے کو فروغ دیا جا ئے انھوں نے کہا کہ محرم الحرام اسلا می سال کا پہلا مہینہ ہے اس کی اہمیت اور افا دیت سے نو جوان نسل کو آگا ہی فرا ہم کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ نوجوان نسل کو اسلا می تعلیمات سے آگا ہی حا صل ہو سکے انھوں نے کہا کہ یہ ہما ری کمزوریاں ہیں کہ ہما ری نو جوان نسل محرم الحرم کی بجا ئے ماہ جنوری کو نیا سال سمجھ کر مبا رکبا د دیتے ہیں صاحبزادہ خا لد سلطان نے کہا یہ مہینہ اس لیئے اہمیت کا حا مل ہے کہ اس ماہ میں حضرت آدم علیہ اسلام کی تو بہ قبول ہو ئی حضرت نو ح علیہ اسلام کی کشتی طو فان نوح کے بعد جودی نامی پہا ڑی کے قریب آکر ٹھری حضرت یو سف علیہ اسلام کو اسی مہینہ میں قید سے رہا ئی لی حضرت ایوب علیہ اسلام کو طویل بیماری کے بعد صحت یا بی ملی حضرت یو نس علیہ اسلام کو مچھلی کے پیٹ سے نجات ملی حضرت مو سیٰ علیہ اسلام اور بنی اسرا ئیل کو فرعون اور آل فرعون سے اسطرح نجا ت ملی کہ اللہ تعا لی نے فرعون سمیت اس کے فو جیوں کو سمندر میں غرق کیا حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کو زندہ آسمان پر اٹھا یا گیا تما م واقعا ت کا تعلق اسلا م کے اس پہلے اسلامی مہینے سے وا بستہ ہیں یہی وجہ ہے کہ مسلمان سال عیسوی کے بجا ئے اسلامی سال کے پہلے مہینے کو اسلامی مہینہ قرار دیتے ہیں جو کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطا بق ہے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں