سبی ،کوئٹہ بروری روڈ کے رہائشی سید رسول شاہ کی چھ سالہ بچی ایک ہفتے سے غائب

جمعہ 28 اگست 2020 18:19

سبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2020ء) کوئٹہ بروری روڈ کے رہائشی سید رسول شاہ کی چھ سالہ بچی ایک ہفتے سے غائب ہیںجو اپنے گھر کے سامنے گلی میں کھیل رہی تھی کہ لاپتہ ہو گئی ہے بچی کا نام لاریب بی بی عمر چھ سات سال کے قریب ہے اور قوم بخاری سید مادری زبان سندھی ہے، واقعے کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن میں دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گھر والوں نے اغواء کا خدشہ ظاہر کیا ہے اگر کسی کو بچی کے بارے میں علم ہو تو قریبی پولیس اسٹیشن یا موبائل نمبر 03337772551/03342486346پر رابطہ کریں۔گھر میں والدین سخت پریشان ہیں اور والدہ پر بے ہوشی کے دورے پڑ رہے ہیں۔عوام سے اپیل ہے کہ بچی کے تلاش میں مدد کریں تاکہ بچی ان کے والدین کو مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں