ریلوے پولیس کوئٹہ کے سپاہی سید رسول شاہ کی معصوم بیٹی کے اغوا ،بازیاب نہ ہونے کیخلاف ایک روزہ یوم سیاہ منایا گیا

پیر 31 اگست 2020 17:51

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2020ء) ریلوے پولیس کوئٹہ کے سپاہی سید رسول شاہ کی معصوم بیٹی سیدہ لاریب بی بی کے ریلوے کالونی کوئٹہ سے دن دھاڑے اغوا اور ایک ہفتہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بازیاب نہ ہونے کے خلاف ریلوے لیبر یونین بلوچستان کے زیر اہتمام سبی مچھ شیخ واصل اور کوئٹہ میں ایک روزہ یوم سیاہ منایا گیا،تفصیلات کے مطابق سبی کے رہائشی محکمہ پولیس کوئٹہ کے کانسٹیبل سید رسول شاہ کی سات سالہ بچی لاریب بی بی کو نامعلوم سائیکل سوار نے اغواء کیا ہے بچی کے اغواء کے خلاف لیبر یونین نے سبی ،مچھ،اور کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور سبی میںلیبر یونین کے رہنماء نسیم گشکوری، حاجی علی نواز بگٹی، میر ہزار خان مری نے کارکنوں کے ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا، اس موقع پر نسیم گشکوری نے کارکنوں سے بات کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ ریلوے ملازمین کا کوئی پرسان حال نہیں ایک ہفتے سر زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود انتظامیہ بچی کو بازیاب کرانے میں ناکام رہی ہے ایسا لگتا ہے کہ جب تک ریل کا پہیہ جام کیا نہی کیا جائے گا تب تک انتظامیہ بچی کے لواحقین کو لولی پوپ دیتا رہے گا انہوں نے کہا کہ اس واقع کے بعد مزدوروں اور انکے خاندان میں شدید عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بچی کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے دریں اثناء مچھ میں شبیر احمد لغاری، شیخ واصل میں محمد قاسم رئیسانی اور محمد اسلم بنگلزی جبکہ کوئٹہ میں میر گل حسن لہڑی، نصیب خان کاکڑ کی قیادت میں یوم سیاہ منایااور مصوم بچی کی فوری طور پر بازیابی کا مطالبہ کیا ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں