سبی،آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایجوکیشن یونٹ کے درجنوں عہدیداران محراب گروپ سے مستعفی ہوگئے

ہفتہ 12 ستمبر 2020 23:41

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2020ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایجوکیشن یونٹ کے درجنوں عہدیداران محراب گروپ سے مستعفی ہوگئے سینئر کلرک محمد سلیم کی قیادت میں ایجوکیشن یونٹ کے درجنوں عہدیداروں نے ایپکا میربابوانور خجک گروپ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے گروپ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفس سبی میں سینئر کلرک محمد سلیم سمیت ایجو کیشن کے درجنوں کلرک ، محمد سلیم کٹبار ، اللہ ڈنہ سپریڈنٹ ، محمد اسلم ،ارشاد احمد مری، شہاب الدین شاہ، محمد حنیف مرغزانی، سہراب خان، احمد نواز ، جا وید اقبال چیمہ، محمد انور، محمد اسلم مر غزانی، غازی خان، عبد اللہ، محمد ریحان، عبد الغفار، حوران، اللہ بخش، آذاد خان، رضا محمد بگٹی، سمیت دیگر کلر کوں نے ایپکا محراب گروپ سے مستعفی ہونے اور انور خجک گروپ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری اداروں کی بحالی اور کلرکوں کے دیرینہ مسائل حل کرنے کیلئے ایپکا داد محمد گروپ نے ہمیشہ فرنٹ مین کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے ایپکا کے صوبائی صدر داد محمد بلوچ و دیگر صوبائی عہدیداران کی کلرک برادری کے مسائل کو حل کروانے میں ہمیشہ جدوجہد کی ہے لہذاایپکا محمد انور خجک گروپ پر اعتما د کرتے ہوئے محمد انور گروپ میں درجنوں کلرک برادری کے ہمراہ شمولیت کا اعلان کررہے ہیں ااس موقع پر ایپکا کے ضلعی صدر محمد انور خجک نے ایجوکیشن یونٹ کے درجنوں عہدیداران کو مبارکبا د پیش کرتے ہوئے کہا کہ کلرک برادری کے حقوق کیلئے ہر فورم پر جدوجہد جاری رہے گی ایپکا نے ہمیشہ کلرک برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے اور آئندہ بھی کلرک برادری کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری رہیں گی ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں