صوبائی حکومت زراعت کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے ،مقررین

فارمز کو اب تک ماش ،مونگ اور تل کے بیج مفت میں تقسیم کئے ہیں آئندہ سال کاشت کاروں کوسبسڈی پر گندم کے بیج فراہم کئے جائیں گے،سیمینار سے خطاب

ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:47

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) صوبائی حکومت زراعت کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے ،فارمز کو مختلف اقسام کے جنس مفت میں فراہم کر رہی ہے تاکہ کاشت کار اور زمیندار زراعت کے پیدا وار کو زیادہ سے زیادہ بڑھائیں ،فارمز کو اب تک ماش ،مونگ اور تل کے بیج مفت میں تقسیم کئے ہیں آئندہ سال کاشت کاروں کوسبسڈی پر گندم کے بیج فراہم کئے جائیں گے ،صوبائی حکومت کاشت کاروں اور زمینداروں کے مسائل سے بھی اچھی طرح واقف ہیں اور ان مسائل کو ترجیحاتی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں کاشت کار خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا ان خیالات کا اظہارمحکمہ زراعت توسیعی بلوچستان اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار سے ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی اور پروجیکٹ کے صوبائی پرسن سید حبیب اللہ شاہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی سبی ڈاکٹر محمد ایازلاشاری،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منجمنٹ ڈاکٹر محمد افضل قریشی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ماڈل فارم منظور ابڑو،عم فہد مجید نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پراکبر جمالی ایگریکلچر آفیسر پی اینڈ ڈی ،سید مظہر علی شاہ زراعت آفیسر توسیعی سبی ،سید عابدعلی شاہ زراعت آفیسر توسیعی سبی،عبدالحفیظ خجک زراعت آفیسر توسیعی سبی،سید احسان علی شاہ زراعت آفیسر توسیعی سبی،خدابخش خجک زراعت آفیسر توسیعی سبی اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ ماش ،مسور اور مونگ کی کاشت کے لئے محکمہ زراعت کی جانب سے فارمز کو مفت میں بیج فراہم کی گئی ہے دالوں میں ماش کو ایک اہم مقام حاصل ہے اور ماش کا شمار موسم خریف کی اہم فصلات میں ہوتا ہے ماش کی دال ذائقہ کے اعتبار سے پورے ملک میں بہت مقبول ہے اس میں 20سے 25فیصد پروٹین ہوتی ہے جو انسانی غذا کا اہم جزو ہے ماش کی پید اوار 15تا 18من فی ایکڑ پر کاشت کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ مسورکی فصل کا شمار بارانی کی موسم ربیع کی اہم فصلوں میں ہوتا ہے انسانی خوراک میں لحمیات کا ایک بہترین ذریعہ ہے اس کے علاوہ ادس کے پودوں کی جڑیں ہوا سے نائٹر وجن حاصل کر کے پودوں کو خوراک مہیا کرتی ہے اور زمین کے ذرخیری میں اضافے کا سبب بنتی ہے انہوں نے کہا کہ دالیں انسانی خوراک میں لحمیات کا بہترین ذریعہ ہے ان میں پروٹین لحمیات چونکہ 20سی24فیصد تک ہوتی ہے اس لئے یہ گوشت کا نعم البدل ہیں دالوں میں مونگ کو ایک اہم مقام حاصل ہے اور اس کا شمار موسم خریف کی اہم فصلات میں ہوتا ہے مونگ کی دال خوش ذائقہ اور زود ہضم ہونے کی وجہ سے بہت مقبول ہے انہوں نے کہا کہ فارمز کو ماش ،مسور اور مونگ کے بیج مفت میں دینے کا مقصد ان میں دلچسپی پیدا کرانا ہے کہ وہ زرعی پیداوار کو بڑھائیں مقررین نے کہا کہ اس سال کے اختتام پر سبی کے فارمز کو سبسڈی پر گندم کا بیج فراہم کیا جائے گا جس کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں