سبی:شہید اسماعیل خان کاکڑ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور زرگروںکی عدم تحفظ کے خلاف سبی میں صرافہ ایسوسی ایشن کا احتجاجی ریلی و مظاہرہ ،

پیر 21 ستمبر 2020 19:38

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) شہید اسماعیل خان کاکڑ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور زرگروںکی عدم تحفظ کے خلاف سبی میں صرافہ ایسوسی ایشن کا احتجاجی ریلی و مظاہرہ ،میرامیر حمزہ زہری کی قیادت میں جناح روڈ سے سبی پریس کلب تک پیدل مارچ،ملزمان کی گرفتاری اور صرافہ کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق صرافہ ایسوی ایشن بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری نعیم رمضان کے اپیل پر بلوچستان بھر کی طرح ضلع سبی میں بھی شہید اسماعیل کاکڑ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف صرافہ ایسوسی ایشن ضلع سبی کے چیئرمین میر امیر حمزہ زہری کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے شہر کے مختلف شاہراہ کا گشت کرتے ہوئے سبی پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ سے صدر میر شہزاد لغاری ،شاکر خان ،شاہد بھائی ،میر امیر حمزہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں صرافہ عدم تحفظ کے شکار ہیں کوئٹہ میں شہید ہونے والے زرگرشہید اسماعیل خان کا کڑ کے قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوئے ہیں اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زرگر برادری کے جان و مال محفوظ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سبی میں چنددن قبل صدیق آباد میں صرافہ حاجی حسین کے گھر میں پانچ ڈاکو وں گھس کر ڈکیتی کی مذمت کرنے پر اہل خانہ تشدد کر کے زخمی کردیا اور لاکھوں روپے کے زیورات،نقدی،موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تاحال سبی پولیس واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے ہیں انہوں نے کہا سبی سمیت صوبہ کے مختلف علاقوں میں صرافہ غیر محفوظ ہیں اور عدم تحفظ کے شکار ہیں انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ کے صرافہ شہید اسماعیل کاکڑ کے قاتلوں کو گرفتار کر یں اور سبی میں مختلف جیولرز کے دکانوں اور گھروں میں ہونے والے ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کرکے مشروقہ زیوارت برآمد کئے جائیں اور بلوچستان کے زرگروں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں