سبی ،زندہ قومیں اپنے تہوار پرجوش انداز سے مناتے ہیں،احمد خان لونی

بدھ 23 ستمبر 2020 22:14

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) پشتون یومِ ثقافت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سیکٹری ضلع سبی احمد خان لونی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے تہوار پرجوش انداز سے مناتے ہیں آج سبی میں پشتون قوم کے فرزندوں نے بھرپور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرکہ پرجوش طریقے سے یومِ پشتون ثقافت مناکر زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے،انہوں نے کہا کہ پشتون قوم کی تاریخ ہزاروں سالوں پر محیط ہے،پشتون جرات غیرت و شجاعت کا نام ہے،پشتون قوم کی بہادری اور شجاعت کو دنیا تسلیم کرتی ہے پشتون ایک پرامن قوم ہے لیکن جب بھی پشتون کی آزادی اور عزت پرحملہ ہوا تو پشتونوں کی تاریخ گواہ ہے پشتونوں نے ہمیشہ اپنی آزادی اور حرمت کا بھرپور طریقے سے دفاع کیا ہے،احمد خان لونی کا کہنا تھا کہ پشتون محب وطن قوم ہے خدارہ اسے غدار یا دہشت گرد جیسے القابات سے نہ پکارہ جاے ملک پاکستان کے لے پشتونوں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،ملک کی ترقی اور استحکام میں پشتونوں کا کلیدی کردار ہے،پشتون کلچر ڈے کے موقع پر ہم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں،ہمارے بزرگوں کی بہادری جرات کے باعث ہم دنیا بھر میں ایک منفرد مقام کے حامل قوم کی حیثیت کے طور پر جانے جاتے ہیں،آج کا دن منانے کا مقصد اپنے قابل فخر ماضی کا یاد کرنا ہے آج کے دن ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ اپنی شاندار ماضی کی طرح اپنی زندگی گزاریں گے اور آنے والی نسلوں کوبھی پشتون روایات کے مطابق زندگی گزارنے کا درس دینگی

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں