سبی اور ہرنائی سیکشن میں گینگ کے محکمانہ پروموشنز میں بے ضابطگیاں

رشوت خوری کے خلاف ریلوے ورکرز یونین گینگ یونٹ سبی نے دوسرے روز بھی احتجاج جاری

جمعہ 7 مئی 2021 18:40

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) سبی اور ہرنائی سیکشن میں گینگ کے محکمانہ پروموشنز میں بیضابطگیوں اور رشوت خوری کے خلاف ریلوے ورکرز یونین گینگ یونٹ سبی نے دوسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے زونل صدر سبی شکر خان ابڑو۔ سیکرٹری میر گلزار مری۔ شکر خان جمالی۔

(جاری ہے)

حبیب اللہ بھٹو۔ ہرنائی کے صدر ہزار خان مری نے کہا کہ DEN 2 نے مبینہ طور پر میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے جونئیرز کو پروموٹ کیا جس سے سینئر اہلکاروں کی حق تلفی ہوئی پیسے کے بل بوتے پر خلاف ضابطہ ترقیاں دی گئیں۔ جس کو مزدور تسلیم نہیں کرتے۔ جب تک غیر قانونی آدڈرز کینسل نہی کئے جاتیاحتجاج جاری رہیگا بلکہ اس کا دائرہ کار وسیع کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں