کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،سید زاہد شاہ

سبی کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے تیس سال سے زائد ہر شخص کو ویکسین لگوانا ہوگی ،ڈپٹی کمشنر سبی

منگل 25 مئی 2021 16:06

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2021ء) ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،سبی کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے تیس سال سے زاہد ہر شخص کو ویکسین لگوانا ہوگا اور ایک دوسرے کی زندگی کو بچانا ہوگا ،سرکاری محکموں کے آفیسران و اہلکار بھی فوری طور پر کورونا وائرس سے بچاوکے ویکسین لگوائیں،دوسرے شعبوں کی طرح تاجر برادری بھی خود کو محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین کروائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران سبی کے عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبین ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سبی ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی ،ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی ،انجمن تاجران سبی کے چیئرمین حاجی امداد خان باروزئی ،جنرل سیکرٹری حاجی سلیمان رند،جیرام داس ،دیوان چند ،سمیت دیگر عہدیدار موجود تھے ڈپٹی کمشنرسبی نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے مفت میں ویکسین لگوایا جارہا ہے اس سلسلے میں ضلع سبی میں 16مرکز قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں پر تیس سال سے بالا عمر کے افراد کو مفت میں کورونا وایرس سے محفوظ رہنے کے لئے ویکسین لگائے جا رہے ہیں سرکاری محکموں میں بھی ملازمین کو کورونا سے بچنے کے لئے ویکیسن لگائے جارہے ہیں دوسرے محکموں کی طرح انجمن تاجران سبی کے عہدیدار ،ممبران،اور ان کے لیبر ویکسین لگوائیں اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیم خود آکر ویکسین لگائیں گے انہوں نے امید کی ہے کہ تاجر برادری اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کے ساتھ تعاون کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں