سبی،بلوچستان کے مزدوروں و ملازمین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنے دینگے،رہنما بلوچستان لیبر فیڈریشن

پیر 7 جون 2021 20:51

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2021ء) بلوچستان کے مزدوروں و ملازمین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنے دینگے موجودہ صوبائی حکومت مزدور دشمن ثابت ہوچکی ۔مہنگائی بیروز گاری نے غریب عوام اور محنت کش طبقہ کی کمر توڑ دی سرکاری محکموں سے ملازمین کی جبری برطرفیاں ۔ اداروں سے ریٹائرڈ ہونے والے مزدوروں کو تین تین سال گزرنے کے باوحود ریٹائرمنٹ کے واجبات ادا نہ کرنا حکومت اور اداروں کی مزدور دشمنی اور نا اہلی کا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار تقریب کے مہمان خصوصی بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئر مین حاجی بشیر احمد رند سیکرٹری اطلاعات عابد بٹ پاکستان لینال لیبر یونین بلوچستان کے صدرمحمد عمر جتک نے سبی میں میونسپل کمیٹی ایمپلائز یونین سبی کی ون منتخب کابینہ کے عہدیداروں کی پر وقار حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئیصدر خان زمان نے کہا کہ حکومتوں کی پالیسیاں بلوچستان سمیت ملک بھر میں بیروزگاری پھیلنے کا سبب بن رہی ہیں محکمہ بی ڈی اے کے مزدور گیارہ ماہ سے تنخواہوں ۔

(جاری ہے)

میونسپل کمیٹیوں کے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین پنشن و گریجویٹی اور شہروں صفائی کا نظام بحال رکھنے والے غریب کنٹریکٹ مزدور تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ موجودہ حکومت نے نہ اداروں کے بجٹ کٹوتی کرکے آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عمل شروع کررکھا ہے جس سے بلوچستان کے محنت کش طبقہ کی تشویش اور مسائل میں اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں وملازمین کا معاشی قتل اور جبری برطرفیاں قبول نہیں حکومت محکموں میں کام کرنیوالے تمام کنٹریکٹ و پراجیکٹ ملازمین کی مستقل کرے ۔

اور بیروزگاری پر قابو پانے کیلئے بلوچستان میں چھوٹی بڑی صنعتوں کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ جلسے سے سید اسناعیل شاہ طاہر وکٹر سہوترا رفیق گشکوری میرو خان مری محمد اکبر مگسی نے بھی اظہار خیال کیا اور میونسپل کمیٹی ایمپلائز یونین سبی کے ون منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور سبی میں مزدور مسائل کے حل کیلئے بھر جدو جہد کے عزم کا عادہ کیا ۔

اس سے قبل سبی کی مزدوروں و ملازمین نے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئر مین حاجی بشیر احمد رند سیکرٹری اطلاعات عابد بٹ پاکستان لینال لیبر یونین بلوچستان کے صدرمحمد عمر جتک کا تقریب اور جلسہ میں آمد پر پر تپاک استقبال کیا مزدور قائدین پر پھولوں پتیاں نچھاور کی گئیں اور بلوچستان لیبر فیڈریشن سبی زون کے رہنمائوں و مزدوروں کی جانب سے مرکزی رہنمائوں کو روایتی اجرک پہنائی گئی ۔ اس موقع پر مزدور اتحاد زندہ باد جدو جہد تیز ہو جدو جہد تیز ہو کے نعرے لگائے گئے ۔ بلوچستان لیبر فیڈریشن کے چیئرمین حاجی بشیر احمد نے میونسپل کمیٹی ایمپلائز یونین سبی کے نو منتخب عہدیداروں اور اراکین مجلس عاملہ سے انکے عہدوں کا حلف لیا

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں