ڈپٹی کمشنر سبی نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

منگل 8 جون 2021 17:19

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) ضلع سبی میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرہ پلا کر پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے،ضلع بھر میں 46500ہزار سے زاہد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائیں گے ،والدین،سول سوسائٹی ،قبائلی عمائدین ،این جی اوز, علماء کرام پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کر دار ادا کریں ,ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کا میڈیااور افتتاحی تقریب سے خطاب ،تفصیلات کے مطابق ضلع سبی میں آج سے پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جو 11جون تک جاری رہے گا ڈویثرنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی میں پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر کیا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر سبی محترمہ ثناء ماہ جبین عمرانی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سبی ڈاکٹرعبدالقادر ہارون ،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی نے بھی پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کی جائے گی پولیو مہم کے دوران غفلت اور لاپروہی کو کسی صورت بھی برادشت نہیں کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا انہوں نے کہاکہ پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے ٹیموں کو اے ایریا میں پولیس اور بی ایریا میں لیویز کے جوان سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالقادر ہارون نے بتایا کہ پا نچ روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے 25 یونین کونسل میں46500 سے زاہد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے پولیو مہم کی نگرانی کے لئے 25زونل سپروائزر،56 ایریا انچارج تعنیات کر دیئے گئے ہیں جبکہ 48 فکسڈ سنٹر اور208 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اس کے علاوہ محکمہ ہیلتھ کے خواتین ورکرز بھی گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلائیں گے پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران ریلوے اسٹیشن،ویگن آڈہ،بس آڈہ،قومی شاہراہ ،پبلک پارک سمیت تفریحی مقامات پر بھی پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائیں گے انہوں نے مذید کہا کہ پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران اگر کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاو کے قطرے پینے سے رہ جائے تو ڈی ایچ او آفس سبی پرانا ہسپتال آکر اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں