صوبائی حکومت زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،میر کوہیار خان ڈومکی

کسانوں اور زمینداروں کی ترقی و خوشحالی کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں،فرزند سر فراز خان ڈومکی

ہفتہ 28 اگست 2021 23:45

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2021ء) صوبائی مشیر ایس اینڈ جی اے ڈی بلوچستان سردار سر فراز خان ڈومکی کے فرزند سردار زادہ میر کوہیار خان ڈومکی نے کہا کہ صوبائی حکومت زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ صوبے میں زراعت کے پیداوار کو بڑھایا جائے،کسانوں اور زمینداروں کی ترقی و خوشحالی کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں،محکمہ زرعی انجینئرنگ سبی کے زیر اہتمام صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی جانب سے بلوچستان گرین ٹریکٹرپروگرام کے تحت ایم ایم ڈی آفس سبی میں زمینداروں میں بلوچستان گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت چابیاں تقسیم کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تقریب سے ڈائریکٹر جنرل محکمہ زرعی انجنیئرنگ بلوچستان ملک محمد رفیق سیلاچی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سبی میر عبدالباقی ڈومکی اسٹور آفیسر قاضی عبدالرزاق اور دیگر نے خطاب کیا قبل ازیں سردار زادہ میر کوہیار خان ڈومکی ، ڈائریکٹر جنرل محکمہ زرعی انجینئرنگ بلوچستان ملک محمد رفیق سیلاچی نے سبی کے 23زمینداروں میں گرین ٹریکٹر کے چابیاں اور کاغذات تقسیم کئے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی وحید شریف عمرانی ،سردار یوسف مری ،ملک قائم خان دہپال،ملک غلام سرور مرغزانی ،اسٹور آفیسر قاضی عبدالرزاق اور دیگر موجود تھے تقریب سے ڈائریکٹر جنرل محکمہ زرعی انجینئرنگ بلوچستان ملک محمد رفیق سیلاچی نے کہا کہ بلوچستان گرین ٹریکٹر پروگرام کے پہلے مرحلے ٹریکٹروں کی کریداری کو خوش اسلوبی سے مکمل کیا گرین ٹریکٹروں کی تقسیم میں متعلقہ ضلعی ڈپٹی کمشنر نے اہم اہم کردار ادا کیا اور شفاف طریقے سے ٹریکٹروں کی تقسیم بذریعہ قر عہ اندازی مکمل کی محکمہ ان کے تعاون کا شکر گزار ہے انہوں نے کہا محکمہ زرعی انجینئرنگ سبی میں ہمتن گوش کام کرتا رہا ہے گاوں چانڈیہ پروٹیکشن بند ، گاوں تلی پروٹیکشن اور تلی میں ندی پر حفاظتی بند بنوایا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پرصوبے کی ذمہ داروں کو پچاس فیصد رعایتی قیمت پر گرین ٹریکٹر فراہم کرنے کی اسیکم سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21شامل کی گئی انہوں نے کہا کہ گرین ٹریکٹر پروگرام صوبے کے شعبے میں انقلابی ترقی کا حامل ہے اور اس سے کاشتکاروں کو بہت سے فوائد حاصل ہوں گے گرین ٹریکٹر صوبے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ گرین ٹریکٹر کی فراہمی سے صوبے کی زرعی پیداواری صلاضیت میں اضافہ ہوگا اور کاشت کاروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کسانوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت ایک ہزار گرین ٹریکٹر عرصہ دو سال میں زمینداروں کو پچاس فیصد رعایتی قیمت پر فراہم کرئے گی انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال 2021-21 میں 578گرین ٹریکٹر بذریعہ قرعہ اندازی بلوچستان کے زمینداروں میں تقسیم کئے گئے رواں مالی سال میں بقایا 422گرین ٹریکٹر بذریعہ قرعلہ اندازی زمینداری میں تقسیم کئے جائینگے انہوں نے کہا کہ محکمہ زرعی انجینئرنگ صوبے کی زراعت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے صوبے کی 46فیصد زراعت کا دار مدار بارش کے پانی پر ہے محکمہ زرعی انجینئرنگ بذریعہ بلڈورز زمینوں کو ہموار کرکے قابل کاشت بناتاہے اور بارش کے پانی کو مائیکرو ڈیم اور سیلابہ بندات میں زخیرہ کرتا ہے محکمہ سالانہ چار لاکھ سے ساڑھے چار لاکھ بلڈورز گھنٹے کام کرکے تقریبا 59,280ایکٹر سے لیکر 66,690ایکٹر زمین ہموار کرکے زیر کاشت لاتا ہے انہوں نے کہا کہ زراعت کے فروغ کے بلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2013-14میں دو سو بلڈورروں کی فراہمی کی سکیم 5ارب 27کڑور 99لاکھ روپے کی لاگت منظور کی گئی اس اسیکم کے تحت اب تک 85بلڈورز خریدے جا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ گذشتہ مالی سال 2020-21میں11بلڈوزوں کی خریداری کا معاہدہ کیا گیا ہے اور رواں سال میں صوبائی حکومت کے فنڈسے مذید 14بلڈورزروں کی خریداری کی جائے گی تقریب سے سردار زادہ میر کوہیار خان ڈومکی نے کہا کہ گرین ٹریکٹر کی فراہمی بلوچستان کے کسانوں کے لئے حکومت بلوچستان کا شاندار تحفہ ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کسانوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پچاس فیصد رعایتی قیمت پر ٹریکٹر فراہم کررہے ہیں تاکہ اس انقلابی اقدام سے زراعت کے پیدا وار میں اضافہ کیا جائے اور کسانوں کو خوشحال بنائیں انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت پچاس فیصد پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جائیگا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا وژن سر سبز و شاداب بلوچستان ہے اور اس وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے بلوچستان کے زمینداروں اور کسانوں میں رعایتی قیمتوں پر ٹریکٹر فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ زراعت کا جدید اصولوں طریقوں پر استوار کرنے کے لئے حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے کے کسانوں اور زمینداروں کے لئے گرین ٹریکٹر پروگرام شاندار تحفہ ہے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں