ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کا اچان گاں مرغزانی کا دورہ، سول ڈسپنسری مرغزانی میں عملہ غیر حاضر اور ادویات نہ ہونے پر اظہار برہمی

بلڈنگ کی عمارت کی خستہ حالی پر ایکسین کو ہدایات جاری

جمعرات 16 ستمبر 2021 00:12

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2021ء)ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کا اچان گاں مرغزانی کا دورہ، سول ڈسپنسری مرغزانی میں عملہ غیر حاضر اور ادویات نہ ہونے پر اظہار برہمی، گورنمنٹ بوائز مڈل سکول مرغزانی کے بلڈنگ کی عمارت کی خستہ حالی پر ایکسین عتیق الرحمان کو ہدایات جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے اچانک سول ڈسپنسری مرغزانی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے عملہ اور اسٹاف کی حاضریاں چیک کیں اور ادویات کا کوٹہ بھی چیک کیا۔ متعدد اسٹاف غیر حاضر جبکہ ادویات بھی موجود نہیں تھیں جس پر ڈپٹی کمنشنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ڈی ایچ او سبی کو ہدایات جاری کیں کہ جلد سے جلد ادویات فراہم کی جائیں اور غیر حاضر اسٹاف کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول مرغزانی کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی عبدالحمید ابڑو اور ایکسین بلڈنگ سبی عتیق الرحمن بھی تھے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے اسکول کے مخلتف کلاس روم کا معائنہ کیا۔ اسکول کے عمارت کی خستہ حالی پر ڈپٹی کمشنر نے عمارت کی خستہ حالی کا نوٹس لیا اور ایکسین بلڈنک سبی کو ہدایات جاری کیں کہ جلد سے جلد اسٹیمیٹ مرتب کریں تاکہ حکام بالا کو لکھا جائے۔

اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سبی کو ہدایات جاری کیں کہ تدریسی مواد طلبا کو فراہم کی جائیں۔ اس ضمن میں ایکسین بلڈنگ سبی کو مزید ہدایات دیں کہ کلاس روم کے دروازے اور کھڑکیاں جلد سے جلد نصب کی جائیں۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی عبدالحمید ابڑو اور ایکسین بلڈنگ سبی عتیق الرحمن کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مرغزانی کا دورہ کیا اسکول میں طالبات کے لئے کلاس رومز نہ ہونے کی وجہ سے طالبات کو تدریسی عمل میں کافی دشواری پیش آ رہی تھی جس پر فوری عمل کرتے ہوئے ایکسین بلڈنک سبی کو ہدایات جاری کیں کہ جلد سے جلد اسٹیمیٹ مرتب کریں تاکہ حکام بالا کو لکھا جائے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سبی کو ہدایات جاری کیں کہ اساتذہ کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ تدریسی عمل متاثر نہ ہو سکی

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں