شعبہ زراعت کی ترقی کے مواقعوں سے فائدہ اٹھا کر غربت میں کمی، معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے ،ڈپٹی کمشنر سبی

جمعرات 16 ستمبر 2021 22:58

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے ضلع سبی میں زراعت سے منسلک واٹر کورسز کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ان فارم واٹر مینجمنٹ ڈاکٹر فضل قریشی ،ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر انوش خان، زراعت آفیسر حاجی خرم بیگ نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ شعبہ زراعت کی ترقی اور وسعت کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، شعبہ زراعت کی ترقی کے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھا کر غربت میں کمی، روزگار میں اضافہ اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے انہوں نے ورلڈ بینک کے تعاون سے جو واٹر کورسسز اور ترقیاتی منصوبے جاری ہیں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں