انسان کی سب سے بہترین دوست کتاب ہے ،سید زاہد شاہ

جو لوگ کتاب کو عزیز اور دوست رکھتے ہیں انہیں زندگی کے کسی موڑ پر بھی ناکامی کا سامنا کرنا نہیں پڑتا ،ڈپٹی کمشنر سبی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:17

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ انسان کا سب سے بہترین دوست کتاب ہے جو لوگ کتاب کو عزیز اور دوست رکھتے ہیں انہیں زندگی کے کسی موڑ پر بھی ناکامی کا سامنا کرنا نہیں پڑتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچی اکیڈمی کی جانب سے کتابوں کا تحفہ پبلک لائبریری کے لیے وصول کرتے وقت بات چیت کرتے ہوئے کیا یہ کتابیں ڈپٹی کمشنر سبی کو ناشاد بلوچ نے دیں اس موقع پر ناشاد بلوچ نے ڈپٹی کمشنر سبی کو بتایا کہ بلوچی اکیڈمی کوئٹہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی چھاپ شدہ 20 ٹائٹل بلوچستان کے مختلف علاقوں کے اسکول کالج یونیورسٹی اور لائبریریوں میں مفت تقسیم کر رہی ہے جو کہ پہلے مرحلے میں کوئٹہ ،مستونگ ،قلات خضدار ،حب ،تربت، آواران ،نوشکی ،ڈھاڈر ،سبی ،جعفر آباد ،ڈیرہ بگٹی اور کوہ سلیمان شامل ہیں جن میں 4500 کتابیں تقسیم کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرے مرحلے میںژوب، ہرنائی ،لورا لائی، زیارت، لاہور، اسلام آباد ،پشاور اور مری شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کتابوں کی تقسیم کا سلسلہ 2015 سے شروع کیا گیا تھا جو کہ بدستور جاری ہے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ نوجوان کتابوں میں لگن اور دلچسپی لے کر اپنی زندگی کو کامیابی سے ہمکنار کر سکتے ہیں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں