سبی،حکومت کی جانب سے بلوچستان کے ہونہار طلبا کو سکالر شپ فراہم نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے،ڈاکٹر نور احمد شاہ خجک

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:29

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) حکومت کی جانب سے بلوچستان کے ہونہار طلبا کو سکالر شپ فراہم نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، خضدار سمیت تمام یونیورسٹیوں میں میرٹ کو برقرار رکھا جائے اور طلبا کو سکالر شپ فراہم کی جائے، ڈاکٹر نور احمد شاہ خجک۔ تفصیلات کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی کمیٹی ممبر ڈاکٹر نور احمد شاہ خجک نے انجینیئرنگ یونیورسٹی خضدار کے طلبا کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار سمیت تمام یونیورسٹیوں میں میرٹ کو برقرار رکھا جائے اور طلبا کو سکالر شپ فراہم کی جائے اس سفارشی کلچر میں طبقاتی نظام تعلیم میں غریب کا بچہ صرف میرٹ کی بنیاد پر آ سکتا ہے حکومت ایک جانب بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی کا دعوی کررہی ہے اور دوسری جانب ہونہار طلبا کو نظرانداز کرتے ہوئے اسکالر شپ نہیں دے رہی انہوں نے کہا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں غریب آدمی دو وقت کی روٹی کھانے کے لئے پریشان ہے یونیورسٹیوں کی مہنگی مہنگی فیسیں کتابوں اور نوٹس کے اخراجات کہاں سے برداشت کوئی کر سکتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بلوچستان کے ہونہار طلبا کو سکالر شب فراہم نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

(جاری ہے)

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی کمیٹی ممبر ڈاکٹر نور احمد شاہ خجک نے کہا ہے کہ ہم مردہ اندھی بہری گونگی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خضدار انجنیئرنگ یونیورسٹی سمیت تمام یونیورسٹیوں میں میرٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ان کی سکالر شپ دوبارہ بحال کریں

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں