سبی،حکومت بلوچستان انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے طلبا کو فوری طور اسکالر شب فراہم کرے ، میراصغرخان مری

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:29

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) حکومت بلوچستان انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے طلبا کو فوری طور اسکالر شب فراہم کرے حکومت تعلیمی ایمرجنسی کا دعویدار ہونے کے باوجود بھی ہونہار طلبا کو نظرانداز کر رہا ہے۔ میراصغرخان مری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سینئر نائب صدر سابق تحصل ناظم قبائلی رہنما میر اصغرخان مری نے انجینیئرنگ یونیورسٹی خضدار کے طلبا کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان طلبا کو فوری اسکالر شپ فراہم کرے حکومت ایک جانب بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی کا دعوی کررہی ہے اور دوسری جانب ہونہار طلبا کو نظرانداز کرتے ہوئے اسکالر شپ نہیں دے رہی انہوں نے کہا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں غریب آدمی دو وقت کی روٹی کھانے کے لئے پریشان ہے یونیورسٹیوں کی مہنگی مہنگی فیسیس کتابوں اور نوٹس کے اخراجات کہا سے برداشت کوئی کر سکتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بلوچستان کے ہونہار طلبا کو سکالر شب فراہم نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

سینیر نائب صدر بلوچستان مسلم لیگ (ن) میراصغرخان مری نے حکومت بلوچستان سے ہنگامی طور پر خضدار انجینئرنک یونیورسٹی کے طلبا کو اسکالر شپ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہی

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں