کھلی کچہری منعقد کرنے کا بنیادی مقصد لوگوں کو درپیش مسائل سننا ،ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہے ،کمشنر سبی ڈویژن

منگل 21 ستمبر 2021 22:41

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز کی سربراہی میں سرکٹ ہاوس سبی میں علاقائی و دیگر مسائل کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ، ایس ایس پی سبی خالد مصطفی کورائی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقار الزمان کیانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحید شریف عمرانی، ایکسین کیسکو سبی آصف شاہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر سولنگی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحمید ابڑو، سمیت تمام محکموں کے افسران قبائلی عمائدین، ہندو پنچائیت اور کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز نے کہا کہ کھلی کچہری منعقد کرنے کا بنیادی مقصد ایک طرف لوگوں کو درپیش مسائل کو سننا اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات کرنا تو دوسری جانب عوام اور تمام آفیسران کے درمیان تعلقات کو استوار کرنا ہے انہوں نے کہا کہ جس محکمے کے خلاف شکایت سنی جائے گی متعلقہ آفیسر اسی وقت اس مسلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرے گا کمشنر سبی ڈویژن نے شہریوں سے مسائل سنے جس میں خصوصابجلی کی لوڈ شیڈنگ و گیس کے کم پریشر کا مسئلہ نمایاں رہا آفیسران نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی کمشنر سبی ڈویژن نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ وہ شہریوں کی دہلیز تک سہولیات پہنچا کے دم لیں گے تاہم بعض دفعہ کئی کام چاہتے ہوئے بھی انتظامیہ عوام کے تعاون کے بغیر نہیں کرپاتی اس لے عوام سے بھی گزارش ہے کہ وہ انتظامیہ کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت صحت،تعلیم،سڑکوں کی بحالی اور شہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ہماری مکمل کوشش ہے کہ اپنے وسائل میں رہ کر عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرسکیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو انہوں نے کہا کہ ہر ماہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا آپ سب نے جو مسائل اب بتائے ہیں اگلی بار آپ جب آئیں گے حل طلب مسائل آپ کے انشاء اللہ حل ہو چکے ہوں گے انہوں نے تمام محکموں کے سربران کو بھی ہدایات دیں کہ وہ اپنی جائے تعیناتی پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں بنا اجازت کوئی آفیسر ضلع سے باہر نہیں جا سکتا انہوں نے کھلی کچہری کے شرکاء کو کہا کہ ان کو کسی کو بھی کوئی مسئلہ درپیش ہوا تو اس کے حل کے لیے براہ راست مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہم دن رات کوشاں ہیں ہماری بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ لوگوں کو ہر سطح پر ریلیف دے کر ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کی جائیں انہوں نے ضلعی افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ آپس میں مربوط رابطہ رکھ کر لوگوں کے مسائل حل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں