سبی، میڈیا کی آزادی سے ہی جمہورت کی آزادی ہے ، میڈیا کی آزادی تک جمہوریت آزاد نہیں ہوگی، سرفراز خان ڈومکی

پیر 22 ستمبر 2014 16:18

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) صوبائی وزیر سماجی بہبود و محنت و افرادی قوت و ڈومکی قبیلے کے سربراہ سردار سرفراز خان ڈومکی نے کہا کہ میڈیا کی آزادی سے ہی جمہورت کی آزادی ہے جب تک میڈیا آزاد نہیں ہوگا اس وقت تک جمہوریت آزاد نہیں ہوگی صحافی ہمارے معاشرے کے کان اور آنکھ ہوتے ہیں حق اور سچ لکھنے پر انہیں ٹارگٹ کرنا قابل مذمت عمل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی کے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں نیوز ایجنسی کے بیوروچیف ارشاد مستوئی ،رپورٹر عبدالرسول خجک،اور محمد یونس خجک کے قتل قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے صحافیوں کے قتل پر ہم ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے ہمیشہ حق اور سچ لکھا اور دکھایا ہے اور انہوں نے ہمیشہ مظلوم عوا م کی آواز کو بلند کیا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں نہتے بے گنا ہ صحافیوں کے قتل میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے بے نقاب کیا جائے اور اصل عوام کے سامنے لائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں