پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کراچی سچل گوٹھ گینگ وار میں بھی ملوث ہے ،تفتیش جاری ہے،ڈی آئی جی سبی

جمعہ 26 ستمبر 2014 16:40

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء) ڈی آئی جی سبی ریجن افتخار الحق نے کہا کہ سبی پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم کراچی سچل گوٹھ گینگ وار میں بھی ملوث ہے گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے گرفتار کرنے والی ٹیم کو انعام سے نوازیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد انور کھتیران،ڈی ایس پی سٹی میر نصیب اللہ کھوسہ، ایس ایچ او صدر میر نواز جتک، ایس ایچ او سٹی میر اکرم گشکوری، سی آئی اے انچارج راجہ بشارت علی، سی آئی اے ایڈیشنل انچارج میر جاوید کھوسہ، موجود تھے ڈی آئی جی سبی نے کہا کہ 2009میں حنبل آباد کے علاقے میں پولیس اہلکار کے گھر میں مسلح افراد نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار کے بھائی جاوید احمد، بھابھی ذلیخہ،جاں بحق ہوگئے جبکہ والد میر حسن اور والدہ شہر بانو،زخمی ہوئے واقع کے بعد ملزمان فرار ہوگئے گزشتہ چھ سال سے پولیس ملزمان کی گرفتاری میں کوشاں تھی کہ خفیہ اطلاع ملی کہ اہم ملزم امام بخش کراچی سے کوئٹہ جارہا ہے جس پر پولیس کی ایک ٹیم سی آئی کے ایڈیشنل انچارج جاوید کھوسہ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی پولیس ٹیم نے ملزم کو صدر ناکے سے گرفتار کرلیا دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم کراچی سچل گوٹھ گینگ وار میں بھی ملوث ہے واقع میں ایک ملزم پہلے گرفتار کیا جاچکا تھا جبکہ تین ملزم تاحال مفرور ہیں جنہیں بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اسی طرح پولیس ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دے تو کامیابی یقینی ہوگی اور جرائم کا خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا کہ میڈیا نے ہمیشہ پولیس کے ساتھ تعاون کیا ہے اور جرائم کی نشاندہی کی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کے ساتھ ناوسائل کی کمی ہے اور نہ جذبے کی انہوں نے کہا کہ ہمارا کام عوام کو تحفظ دینا ہے اور عوام کے اعتماد کو پولیس پر بحال رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ رواں ماہ میں پولیس نے قتل کے مختلف واردتوں میں ملوث 9ملزمان کو گرفتارکرلیا جبکہ دو ملزمان جو کچھی پولیس اور لیویز کو مطلوب تھے گرفتار کرکے ان کے حوالے کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں