رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سستا رمضان بازارکا انعقاد

جمعرات 23 مارچ 2023 19:16

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2023ء) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سستا رمضان بازارکا انعقاد کیاگیا،شہریوں نے بڑی تعداد میں خریداری کی ،اسسٹنٹ کمشنر سبی نے سستا رمضان بازار کا دورہ کیا صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی کے ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام شہریوں کے لئے سبی شہر میں سستارمضان بازار لگایا گیا۔

ضلعی انتظامیہ سبی نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے میونسپل کمیٹی کی جانب سے سستا رمضان بازار قائم کردیا جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میںسستا رمضان بازار میں آکر خریداری کی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی سید عباس شاہ عباسی نے سبی رمضان سستا بازار کا دورہ کیا اور اسٹالوں کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

سبی کے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی سید علی عباس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں بھی صوبائی حکومت کے ہدایت پر سبی میں شہریوں کے لئے سستا رمضان بازار کا انعقاد کیا ہے تاکہ شہری زیادہ سے زیادہ تعداد میں آکر خریداری کریں اور حکومتی اقدامات سے مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں