یوم پاکستان کی مناسبت سے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول سبی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد

جمعرات 23 مارچ 2023 23:26

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2023ء) یوم پاکستان کی مناسبت سے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول سبی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خاص سابقہ پرنسیپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سبی جناب حافظ محمد اسد الحق ایڈیشنل ڈویڑنل ڈائریکٹر تعلیم تھے، تقریب میں سکول کے طلبائ نے مختلف پروگرام پیش کئے جن میں اردو تقاریر ملی نغمے۔

(جاری ہے)

ٹیبلوز شامل تھے پروگرام کی میزبانی سکول ہذا کے وائس پرنسپل جناب خالد جاوید ایس ایس طاہر اقبال اسٹیج سیکٹری کے فرائض جناب ربنواز صاحب دے رہے تھے اور پروگرام کی تیاری جناب محمد ارشاد خلجی صاحب ڈسٹرکٹ بوائے اسکاؤٹ آرگنائزر سبی کی کام۔ پر دوست محمد اوپن اسکاؤٹس گروپ رجسٹرڈ سبی بلوچستان کے گروپ لیڈر محمد امین مغل صدارتی گولڈ میڈلسٹ اور انکے ساتھیوں نے کی اس موقع پر سکول ہذا کے تمام استاتذہ کرام بھی موجود تھے اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سبی حاکم علی عریانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قومی تاریخ میں 23 مارچ کا دن نہایت اہمیت کا حامل ہے،1940میں اسی دن لاہور میں تاریخی قرارداد پاکستان منظور کی گئی تھی, 23مارچ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے اس دن کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں