حالیہ بارشوں و ژالہ باری کے دوران فصلوں ودیگر املاک کو جو نقصان پہنچا جلد رپورٹ مرتب کرکے بھیجو ائی جائے،منصور احمد قاضی

جمعہ 24 مارچ 2023 23:18

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کے لئے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ عباسی، اسسٹنٹ کمشنر بختیارآباد کیپٹن ر اویس ، ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن خادم حسین ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محب اللہ بلوچ سمیت تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی نے کہا کہ گزشتہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے متعلق تمام افسران بخوبی جانتے ہیں کہ کون کون سی جگہ پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام مقامات اور بندات جن کو سیلاب نے متاثر کیا تھا ان بند ات کے متعلق اسکیمات شامل کرکے بھجوائی جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے پاس مشینری کی کمی کی وجہ سے ڈیواٹرنگ پمپس اور دیگر مشینری کے لئے اعلی حکام سے ڈیمانڈ کی جائے تا کہ ایمرجنسی کے دوران ہمہ وقت مشینری فعال ہو ۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے ابھی سے تیاری شروع کر دیں ۔انہوں نے ایم ایم ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایمرجنسی کے دوران ان کی مشینری ناکارہ ہو جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کمزور کارکردگی پر ان کے خلاف لکھا جائے گا ۔انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر روڈز کو بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سڑکیں بارشوں کے دوران بحال ہونی چاہیے جہاں جہاں سڑکوں کی مرمت کی ضرورت ہو کروائی جائے ۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں و ژالہ باری کے دوران فصلوں ودیگر املاک کو جو نقصان پہنچا ہے اس حوالے سے بھی جلد رپورٹ مرتب کرکے مجھے بھیجو ائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں