پاکستان ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن پہیہ نشان سبی زون کے زیر اہتمام یکم مئی یوم مزدور کے دن کے حوالے سے ایک عظیم الشأن احتجاجی ریلی

پیر 1 مئی 2023 22:44

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2023ء) پاکستان ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن پہیہ نشان سبی زون کے زیر اہتمام یکم مئی یوم مزدور کے دن کے حوالے سے ایک عظیم الشأن احتجاجی ریلی گول باغ سے نکالی گئی جو سبی ریلوے اسٹیشن پرپہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کی جلسے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مولوی ممتاز صاحب نے حاصل کی اس موقع پرشہدائے مزدوروں شکاگو کے شھیدوں کو خراج عقیدت کیلیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئیں جلسے میں مزدوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مزدوروں نے مہنگائی کے خلاف نعرہ بازی کیااحتجاجی جلسے سے ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن پہیہ نشان سبی زون کے زونل کے صدر شکر خان ابڑو، زونل سیکرٹری میر محمد مینگل،جوائنٹ سیکرٹری حبیب اللہ بھٹو،مولوی،ممتازاحمد،میر محمد ایوب ھاڑہ ،ظفر اقبال شیخ،ماما شاہنواز سومرو،حاجی ابراہیم خجک،چودھری منیر احمد گجر،سید ندیم شاہ،حاجی ظفر،محمد ہاشم مری،سیف اللہ ہاڑہ،حامد علی،ماما ہزار خان مری،محمدعامر،محمد اسلم،میراحمد،محمد عمر مینگل،محمد آنیس مینگل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے شکاگو کے مزدوروںکو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج مزدور بے شمار مسائل سے دوچار ہیں ملک میں مہنگائی کا راج ہے مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرکے ملازمین کو ریلف دیا جائے انہوں نے کہا کہ آج اکیسویں صدی کے جدید دور میں بھی مزدور طبقہ پینے کے صاف پانی صحت و تعلیم جیسی بنیادوں سہولیات سے محروم ہیں نالیوں کا گندہ اور مضر صحت پانی پینے پر مجبورہیںاور ایسا گندہ پانی اشرافیہ کے جانور تک نہیں پیتے ہیں جو غریب عوام پی رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن پہیہ نشان مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں کیونکہ اس ملک کی تعمیر و ترقی میں سب سے زیادہ حصہ مزدورون کا ہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کے حقوق کے لیے عالمی اور ملکی سطح پرقوانین بنتے ضرور ہیں لیکن ان پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا ہے جس کی وجہ آئے روز مزدور سسک سسک کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مزدوروں کے حقوق کے لیے بنائے گئے قوانین پر عملدرآمد کرکے مزدوروں کے مسائل میں کمی لائی جائے ورنہ جس طرح شکاگو کے مزدوروں نے تحریک چلائی تھی پاکستان میں بھی مزدور 1886کی تاریخ کو دہراکر مقتدر قوتوں کے لیے بڑی روکاوٹ بن جائیں گے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں