اسسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ عباسی کاپرائس کنٹرول کے حوالے سے سبی بازار کا معائنہ

منگل 2 مئی 2023 18:58

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2023ء) ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ عباسی نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے سبی بازار کا معائنہ کیا اور متعدد دکانداروں کے خلاف کاروائیاں کی ہیں انہوں نے اشیاء خوردونوش،دودھ،دہی ودیگر اشیاء کی قیمتوں سمیت صاف صفائی کو بھی چیک کیا سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی اور صفائی کی ناقص صورتحال پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ کر کے بعض دکانداروں کو وارننگ جاری کر دی انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ہدایات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کیا جا رہا ہے تاکہ سرکاری نرخ پر اشیاء کی خریدوفروخت ممکن بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں