چیف آف سولنگی سردار عبدالوحید سولنگی کی جانب سے سولنگی ہائوس سبی میں ظہرانہ کا اہتمام

بدھ 17 مئی 2023 18:57

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2023ء) فرزند چیف آف سولنگی سردار عبدالوحید خان سولنگی کے صاحبزادہ حاجی سردار زادہ عبدالرحمن سولنگی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے پر مسرت موقع پر چیف آف سولنگی سردار عبدالوحید سولنگی کی جانب سے سولنگی ہاوس سبی میں ایک پر وقار تقریب ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سندھ بلوچستان اور پنجاب سمیت ملک بھر سے اقوام سولنگی،برادری کے علاوہ مختلف اقوام کے معتبرین،معززین،قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی،بلدیاتی اداروں کے نمائندوں،حکومتی و سیاسی شخصیات،وکلاء، صحافی،ڈاکٹرز،سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر سر دار زادہ عبدالرحمن سولنگی کو مبارک باد دی ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں