سبی ،پولیس لائن کی دیوارکو دیوار سیوی کے نام سے منصوب کردیا گیا

بدھ 17 مئی 2023 21:29

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2023ء) ڈی آئی جی سبی رینج علی شیر جکھرانی، ایس ایس پی سبی یوسف کریم بھنگر کی سبی کیلئے خصوصی کاوشیں جاری ہیں سبی پولیس کی جانب سے سبی میں دیوار شہداء کے بعد پولیس لائن کی دیوارکو دیوار سیوی کے نام سے منصوب کردیا دیوار سیوی کا مقصد نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے بلکہ شہریوں خصوصا نوجوانوں کو تاریخ سے آگاہ کرنا ہے ڈی آئی جی سبی رینج علی شیر جکھرانی، ایس ایس پی سبی یوسف کریم بھنگر کی خصوصی کاوشوں سے دیوار سیوی پرقائداعظم محمد علی جناح کی یاد گار تصاویراور میر چاکر رند، جرگہ ہال اور سبی کی تاریخ تحریر کی گئی ہے ڈی آئی جی سبی رینج علی شیر جکھرانی، ایس ایس پی سبی یوسف کریم بھنگر کی کاوشوں کو سبی کے شہریوں نے خوب سراہا سبی کے شہریوںنے بتایاکہ ڈی آئی جی سبی رینج علی شیر جکھرانی، ایس ایس پی سبی یوسف کریم بھنگر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ان کے اس اقدام سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ نوجوانوں کو تاریخ کے حوالے سے آگاہی میں مدد مل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں